پی ٹی اے کا چھان بین کے بعد سمز کی بندش کیلئے نیا منصوبہ

sims

پی ٹی اے کا رجسٹریشن کی چھان بین کے بعد سمز کی بندش کیلئے نیا منصوبہ سامنے آیا ہے

ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سموں کی رجسٹریشن کے حوالے سےڈیٹا حاصل کرلیا، سموں کی بندش ابتدائی طور پر تین مراحل میں کی جائے گی،پہلے فیز میں فیک، کینسلڈ شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں ایکسپائر شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا، تیسرے فیز میں فوت شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا، پی ٹی اے کی جانب سے صارفین کو میسجز موصول ہونا بھی شروع ہو گئے، سموں کو مرحلہ وار بند کرنے کا عمل 16 اگست سے شروع ہوگا،

واضح رہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم نے تفصیلی رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کروائی تھی، پا بندیاں سخت ہونے پر جعلسازوں نے بھی نت نئے طریقے ایجاد کرلئے ،سمز رجسٹریشن کیلئے انگوٹھوں کے جعلی نشانات کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے، سیلیکون سے بنے انگوٹھوں پر نقش اتار کر سمیں رجسٹر کرائی جاتی ہیں،ایف آئی اے رپورٹ میں بتایا گیا کہ چار سال میں سیلیکون انگوٹھوں پر رجسٹرڈ 80 ہزار سے زائد سمز پکڑی گئی ہیں، جعل ساز ووٹر لسٹوں یا سستی اشیا کا جھانسا دے کر فنگر پرنٹ لیتے ہیں، یہ فنگر پرنٹس سیلیکون انگوٹھوں پر نقش کرکے سمز رجسٹرڈ کرائی جاتی ہیں، رپورٹ میں غیر رجسٹرڈ سمز دہشت گردوں کے زیرِ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے،

نومئی واقعہ، بشریٰ بی بی 12 مقدمات میں نامزد

نومئی مقدمے، عمران خان کا پنجاب فارنزک ٹیم کو ٹیسٹ دینے سے انکار

نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

Comments are closed.