پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واجبات ادا نہ کرنے پر پانچ ایل ڈی آئی ٹیلی کام کمپنیوں کے لائسنس معطل کرتے ہوئے انہیں آپریشنز بند کرنے کا حکم دے دیا۔

پی ٹی اے کے مطابق نادہندہ کمپنیوں میں ورلڈ کال، وتین ٹیلی کام، وائس کمیونیکیشن، ٹیلی کارڈ اور سرکل نیٹ شامل ہیں۔ کمپنیوں کو ایک ماہ کی مہلت دی گئی تھی لیکن انہوں نے بقایا جات ادا نہیں کیے۔اتھارٹی نے سیلولر موبائل آپریٹرز اور کلاس ویلیو ایڈڈ سروس لائسنس ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کہ ان کمپنیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات فوری طور پر بند کر دی جائیں۔

پی ٹی اے کے مطابق وتین ٹیلی کام کے ذمے 6.25 ارب، سرکل نیٹ پر 5.9 ارب، ورلڈ کال پر 5.69 ارب، ٹیلی کارڈ پر 4.07 ارب، ملٹی نیٹ پر 1.41 ارب اور ریڈٹون پر سب سے زیادہ 14.31 ارب روپے واجب الادا ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ نادہندہ ایل ڈی آئی کمپنیوں کے ذمے مجموعی طور پر 24 ارب روپے کی اصل رقم اور 56 ارب روپے لیٹ پیمنٹ سرچارج ہے۔ ان کمپنیوں کے لائسنسوں کی علیحدہ علیحدہ سماعت کے بعد بقایا جات کی ادائیگی یا تجدید سے متعلق کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

پی ٹی اے نے بتایا کہ کل 13 ایل ڈی آئی کمپنیوں میں سے 4 کے لائسنس 2024 میں تجدید ہوچکے ہیں، 7 کے لائسنس گزشتہ سال ختم ہوگئے، جبکہ 2 کمپنیوں کے لائسنس 2025 اور 2026 میں ختم ہوں گے۔اتھارٹی کے مطابق ایل ڈی آئی کمپنیوں کے ذمے یونیورسل سروس فنڈ کے اے پی سی چارجز بھی کئی سالوں سے واجب الادا ہیں، اس حوالے سے وزارت آئی ٹی کے خط اور عدالتی فیصلے کی روشنی میں کارروائی کی گئی۔

دہشتگردوں کے ساتھ کیسے مذاکرات ہوں؟ سعد رفیق

کیف پر روسی ڈرون اور میزائل حملہ، 19 افراد ہلاک

بھارتی آبی جارحیت،پنجاب میں سیلاب سے تباہی،درجنوں دیہات زیر آب،20 اموات

پنجاب میں تھرمل ڈرونز کی مدد سے 800 افراد ریسکیو

"میرا دل یوں یوں کر رہا ہے” خاتون صحافی کی کشتی میں رپورٹنگ کی ویڈیو وائرل

Shares: