مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کو ٹیلی نار پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ اور اورین ٹاورز پرائیویٹ لمیٹڈ کے 100 فیصد حصص کے حصول کی منظوری دے دی۔

اعلامیے کے مطابق یہ منظوری شرائط کے ساتھ دی گئی ہے تاکہ ٹیلی کام مارکیٹ میں مسابقت برقرار رہے، خدمات کی غیر امتیازی فراہمی یقینی بنائی جا سکے اور صارفین تک ممکنہ فوائد منتقل ہوں۔یہ فیصلہ آج سی سی پی ہیڈ آفس میں پریس کانفرنس کے دوران سنایا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو، ممبر سلمان امین، رجسٹرار شہزاد حسین اور ہیڈ آف لیگل عنبرین عباسی نے میڈیا کو فیصلے کے نکات سے آگاہ کیا۔کمیشن نے مرجر کے تفصیلی جائزے کے دوران ٹیلی کام مارکیٹ کے ڈھانچے، ارتکاز کی سطح، کارکردگی کے فوائد اور ممکنہ خطرات کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔

چیئرمین ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا کہ یہ فیصلہ تمام ٹیلی کام آپریٹرز کے لیے یکساں مواقع فراہم کرتا ہے اور صارفین کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انضمام کا مقصد سروس کوالٹی میں بہتری، پروڈکٹس میں اضافہ اور ٹیکنالوجی میں جدت لانا ہے، جس میں فائیو جی کے اجراء کے عمل کو تیز کرنا بھی شامل ہے۔

عدالتی امور ڈیجیٹلائز،سپریم کورٹ میں ای آفس سسٹم کا آغاز

غزہ جانے والا گلوبل صمود فلوٹیلا کا اسرائیلی گھیراؤ اور لائیو فیڈ بند

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، 13 دہشتگرد ہلاک

برطانیہ میں ایمی‌طوفان جمعہ اور ہفتہ کو ٹکرانے کا امکان

Shares: