سندھ کے سینئر صوبائی وزیر، وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت عوام کوسہولیات فراہم کررہی ہے،
پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ ویژن کے تحت حکومت سندھ کی جانب کراچی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا گیا، عوام کوریلیف دینے پرتوجہ دینی ہے،ملک میں سیاسی گہماگہمی بہت عرصے سے جاری تھی، کچھ عرصہ پہلے سیاسی گہما گہمی انجام تک پہنچی ہے،تعلیمی اداروں اور اسپتالوں کو سولر پر منتقل کرنے جا رہےہیں، سینٹرل جیل کو سولر پر منتقل کر دیا گیا ہے،سندھ میں دو لاکھ گھروں کو مفت سولر سسٹم دیا جارہا ہے،سندھ حکومت کے تمام محکمے بہتری کی طرف جارہے ہیں،صدر آصف زرداری کے ویژن کے مطابق عوام کی زندگیاں آسان بنا رہے ہیں، عوام کی خدمت او ر انکو سہولیات دے رہے ہیں، حکومت سندھ میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کی پیشہ ورانہ ضروریات اور حقوق کا تحفظ کرتی رہی ہے،صدر آصف زرداری نے ہدایت کی ہے کہ عوامی مسائل پر توجہ مرکوز کی جائے۔
عمران خان اقتدار کیلئے جنرل باجوہ کو تاحیات ایکسٹینشن دینے کو تیار تھے،شرجیل میمن
شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ آج جمہوری جماعتیں جو کام کرنے جا رہی ہیں جماعت اسلامی اس کی مخالفت کرتی ہے،بانی پی ٹی آئی اپنا اقتدار بچانے کے لیے جنرل باجوہ کو تاحیات ایکسٹینشن دینے کو تیار تھے،پی ٹی آئی ہمیشہ آمریت کی آلہ کار رہی ہے،عدلیہ کے چند جج صاحبان نے تاریخ کا بدترین انتقام پیپلز پارٹی سے لیا، پیپلز پارٹی نے کبھی کسی کے خلاف مہم نہیں چلائی.پی ٹی آئی نے چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد دوبارہ مہم شروع کر دی، عوام کی یادداشت اتنی بھی کمزور نہیں،26 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے پاس ہوئی، جب فضل الرحمان کا ڈرافٹ پیش کیا تو پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیں مولانا فضل الرحمان کا ڈرافٹ منظور ہے، پی ٹی آئی والے ڈیجیٹل دہشتگردی کر رہے ہیں، پی ٹی آئی والے ملک کے اندر انتشار اور تقسیم کے ایجنڈے پر ہیں،بین الاقوامی طور پر پی ٹی آئی کے حق میں مہم چلائی جا رہی ہے، یہ سب کچھ مشن اسرائیل اور مشن گولڈ اسمتھ کا حصہ ہے، بانی پی ٹی آئی کو اسرائیل کا ایجنٹ نہیں کہوں گا، یہ اسرائیلی حکومت کا حصہ ہے،پیپلز پارٹی کسی کی ماں، بہن، بیوی، بیٹی کی گرفتاری پر کبھی خوش نہیں ہوئی۔
لاہور: نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کی غیرمصدقہ خبر کی تحقیقات، سوشل میڈیا پیج کا پردہ فاش
پنجاب کالج ریپ کا ڈراپ سین،سوشل میڈیا پر فیک نیوز کی روک تھام کی سفارش
ہر بچہ کہہ رہا تھا زیادتی ہوئی مگر کسی کے پاس کوئی ثبوت نہیں،سرکاری وکیل
پنجاب کالج سوشل میڈیامہم،عمران ریاض،سمیع ابراہیم سمیت 36 افراد پر مقدمہ
راولپنڈی،طلبا کا احتجاج، توڑ پھوڑ،پولیس کی شیلنگ
مبینہ زیادتی ،طلبا کا احتجاج، آئی جی پنجاب کو عدالت نے کیا طلب
پنجاب کالج مبینہ زیادتی کیس،کالج انتظامیہ کی طلبا سے کلاسوں میں جانے کی اپیل
لاہور کے کالج میں طالبہ سے زیادتی ،مبینہ من گھڑت ویڈیو کے خلاف مقدمہ درج
لاہور میں طالبہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی: پنجاب حکومت کی ہائی پاور کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ
پنجاب کالج مبینہ زیادتی، پولیس واقعہ سے انکاری،طلبا کا آج پھر احتجاج
پنجاب کالج مبینہ زیادتی بارے من گھڑت افواہ پھیلانے والا گرفتار