پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو اپنی پاکستانیت کو مشکوک کررہی ہے،خواجہ آصف
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پہلے کبھی کسی نے اپنی پاکستانیت کو مشکوک نہیں کیا، یہ واحد جماعت ہے جو اپنی پاکستانیت کو مشکوک کررہی ہے-
باغی ٹی وی: خواجہ آصف نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلح جتھے ملکی وقار کو نشانہ بنانے کے درپے ہیں، افغان باشندے بھی اس جتھے کا حصہ ہیں، بھارتی وزیر خارجہ کو احتجاج میں دعوت دی گئی ہے، پہلے کبھی کسی نے اپنی پاکستانیت کو مشکوک نہیں کیا، یہ واحد جماعت ہے جو اپنی پاکستانیت کو مشکوک کررہی ہے،یہ جے شنکر کو دعوت دے رہے ہیں تو دلی میں جاکر جلسہ کریں،دس سال کے بعد پی ٹی آئی نے وہی سازش اختیار کی ہے، 2014 میں بھی چینی صدر کی آمد پر دھرنا دیا گیا تھا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ کل ہمارے لیفٹیننٹ کرنل اور پانچ فوجی جوان شہید ہوئے، ان کو ایس سی او کے بعد احتجاج کا کہا گیا، انہوں نے پہلے بھی چینی صدر کے دورے کے موقع پر دھرنا دیا تھا، یہ جو مرضی کر لیں، ہم حملے کو پاکستان پر حملہ تصور کریں گے، یہ اسلام آباد پر حملے کی تیاری کرکے آئے ہیں۔