مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ میں مالیاتی خواندگی واک کا انعقاد

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(مدثر رتو، سٹی رپورٹر ) سٹیٹ...

صوبے کے اختیارات پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، مولانا فضل الرحمان

پشاور: سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا...

ملک بھر سے غیر قانونی افغان باشندوں کو روانہ کرنے کا سلسلہ جاری

پاکستان بھر سے میں غیر قانونی افغان باشندوں...

پی ٹی آئی بیرونی ایجنڈے پر چل رہی ہے، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی غیرملکی ایجنڈے پرچل رہی ہے

باغی ٹی وی کے مطابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کراچی میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ پاکستان کونقصان پہنچایا، بانی پی ٹی آئی نے پہلے بھی سول نافرمانی کی کال دی تھی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کوکہیں سے اکسایاجاتا ہے، دھرنے میں پاکستانیوں کوکہاگیامنی لانڈرنگ، حوالہ ہنڈی کرو، پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان کوآگ لگائی گئی، بسوں کوجلایاگیا، بانی پی ٹی آئی ہروہ کام کرے گا جس سے پاکستان کونقصان ہو۔وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم بانی پی ٹی آئی کی جان کوخطرہ ہے یا نہیں، فیصل واوڈا اسلام آباد میں ہوتے ہیں انہیں زیادہ علم ہوگا، فیصل واوڈا نے کوئی بات کہی تووہ بہت زیادہ معلومات رکھتےہیں۔سندھ میں سب سےزیادہ بیرونی سرمایہ کاری آئی، اس وقت بھی فارن انویسٹرزپاکستان آئےہوئے ہیں، آج صبح غیرملکی سرمایہ کاروں کی وزیراعلیٰ سےملاقات ہوئی، نوجوانوں کوروزگارکی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ میڈیکل سیکٹرمیں ایک ارب ڈالرکی سرمایہ کاری متوقع ہے، دھابیجی فارن اکنامک زون میں سرمایہ کاری کااعادہ کیا گیا، فارن اکنامک زون میں سرمایہ کاری سے 50 ہزارنوکریاں ملیں گی، پاکستان میں سب سےسستی بجلی تھرکےکوئلےسےبن رہی ہے۔ سندھ حکومت کراچی میں میڈیکل سٹی بنانےجارہی ہے، ہم چاہتے ہیں کراچی سےسکھرتک بلٹ ٹرین چلے، پاکستان میں سرمایہ کاری کےبہت مواقع ہیں، مختلف محکمےغیرملکی سرمایہ کاروں سےمیٹنگ کریں گے، ہرعام آدمی سوچ رہا ہے حکومت ہمارے لیے کیا کررہی ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ ٹرانسپورٹ میں کراچی سرکلرریلوے ہماری اولین ترجیح ہے، ہم نےکہاکراچی میں پلانٹ لگائیں تاکہ سستی بسیں ملیں، کراچی میں پلانٹ لگنےسے لوگوں کوروزگارملےگا، چاہتےہیں لوگوں کاسفرآسان، سستا ہوتاکہ وقت بچے، بدقسمتی سےہم سب کی ترجیح دوسروں کوبرابھلابولنےکی ہے۔

پی ٹی آئی بیرونی ایجنڈے پر رہی ہے، شرجیل میمن

ہمارے 200 کارکن لاپتہ ہیں،بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

ڈیرہ غازیخان: انٹرنیشنل انٹی کرپشن ڈے پر ریلی اور سیمینار