چئیر مین پی ٹی آئی کو انصاف ملنا چاہئے ،پی ایم ایل این سینٹر عرفان صدیقی

ن لیگ کے سینٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کسی کے ساتھ بھی ناانصافی نہیں ہونی چاہیے، سب کا فیئر ٹرائل ہونا چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی انصاف ضرور ملنا چاہیے۔ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) گزشتہ 20، 25 سال میں اپنا ایک کیس بھی ثابت نہیں کرسکا ہے، دراصل ملک میں اس ادارے کی ضرورت ہی نہیں۔عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ کوئی نیا ادارہ بنانے کی ضرورت ہے تو پارلیمان کو اس پر غور کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہماری نااہلی کا مقدمہ چیئرمین پی ٹی آئی کی پٹیشن پر سپریم کورٹ میں چلا، ہم اس حساب کتاب میں نہیں پڑنا چاہتے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پارٹی منشور میں اس بات پر غور کررہے ہیں کہ نیب کو ختم کرنا چاہیے، اس کی جگہ دوسرے اداروں کو مضبوط کیا جائے۔عرفان صدیقی نے کہا کہ اس کے بعد انتخابات کےالتوا کےحوالے سے اداریے اور کالم لکھے جارہے ہیں، سرکس لگ گیا ہے، بازار میں ہرطرف یہی ہے کہ انتخابات نہیں ہورہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے واضح کیا تھا کہ کسی کو انتخابات پر بات کرنی ہے تو بیگم سے سرگوشی میں کرلے، اب تو سر عام انتخابات کے التوا پر بات ہورہی ہے، شکوک و شبہات پیدا ہوگئے ہیں۔ ن لیگی سینیٹر نے واضح الفاظ میں کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے والی خاتون کا ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں، اگر وہ انتخابات کے التوا کےلیے کورٹ گئی ہے تو یہ اس کا ذاتی فیصلہ ہوگا، یا جام صاحب کا فیصلہ ہوگا۔

Comments are closed.