سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹرز نے قائم مقام چیئرمین سیدال خان ناصر کے خلاف شدید احتجاج کیا اور ان کے استعفے کا مطالبہ کیا۔

اجلاس کا آغاز سیدال خان ناصر کی زیر صدارت ہوا تو پی ٹی آئی سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں چیئرمین کا رویہ درست نہیں تھا، اس پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیئرمین کی نشست چھوڑ دی جائے۔سینیٹر طاہر خلیل سندھو نے کہا کہ اس دن چیئرمین کو بھی گالیاں دی گئی تھیں، اس معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کی جائے۔پی ٹی آئی ارکان نے نعرے بازی اور ڈیسک بجا کر احتجاج کیا اور ڈپٹی چیئرمین کے استعفے کا مطالبہ دہراتے رہے۔

دوران اجلاس پیپلز پارٹی کا بائیکاٹ جاری رہا جبکہ مسلم لیگ ن کے سینیٹرز بھی ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔ بعد ازاں سینیٹر عبدالقادر نے کورم کی نشاندہی کر دی جس پر ایوان میں گھنٹیاں بجائی گئیں۔پی ٹی آئی سینیٹرز نے مؤقف اپنایا کہ ایوان میں کورم پورا ہے، تاہم قائم مقام چیئرمین نے کہا کہ ہماری کوشش بلوچستان پر بات کرنے کی تھی لیکن ہنگامے نے ایوان کا ماحول بگاڑ دیا۔بعد ازاں سینیٹ کا اجلاس جمعہ صبح گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

گوگل کا پاکستانی طلبا کو مفت جیمینائی اے آئی پرو پلان دینے کا اعلان

ترکیہ کا غزہ جنگ بندی معاہدے کی ٹاسک فورس میں شامل ہونے کا اعلان

بھارت کے لیے ویزا قوانین میں نرمی نہیں ہوگی،برطانوی وزیراعظم

افغان حکومت کی پاکستان میں سرگرم افراد کو بسانے کی پیشکش، 10 ارب روپے طلب

Shares: