کراچی: تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے پی ٹی آئی دوسری ایم کیو ایم بننے جا رہی ہے۔
باغی ٹی وی :کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے پہلے ہی خبردار کردیا تھا کچھ گٹرکے کیڑے اور سانپ سامنے آئیں گے اور وہ وکٹ کے دونوں جانب کھیلیں گے، لیکن اب آدھا تیترآدھا بٹیر نہیں چلےگا 9 مئی کو جن نوجوانوں کو برین واش کر کے گمراہ کیا گیا ان سے ہمدردی کی جانی چاہیے لیکن گمراہ کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے، عبرت کا نشان بنادیا جائے۔
بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک
فیصل واوڈا نے کہا کہ ان لوگوں کے بہکاوے میں آکر سازش کے تحت کچھ ماں، بچے اور بہنیں گمراہ ہوگئیں، میں ان واقعات سے قبل ہی خبردار کرچکا تھا، اب آپ کے پیچھے کوئی نہیں آئے گا، پی ٹی آئی رہنماؤں نے گرفتار نوجوانوں اور بچیوں سے اظہار لاتعلقی کردیا ہے۔
فیصل واوڈا نے آرمی چیف سے اپیل کی کہ گمراہ کرنے والے اور آگ لگوانے والے آج مذمتیں کررہے ہیں، اسپتالوں کے چکر کاٹ رہے ہیں، نہ ان کے آنسو دیکھیں، نہ ان کے فرمائشی درد دیکھیں، یہ وہی لوگ ہیں جو دوسروں کی گرفتاریوں پر انہیں بیماری کے طعنے دیتے تھے جن لوگوں نے ملکی املاک کو نقصان پہنچایا انہیں سخت سزا دینی چاہئے، اگر لوگوں کو سزا نہیں ملی تو بہت بُرا ہوگا، البتہ پی ٹی آئی بد قسمتی سے دوسری ایم کیوایم بننے جا رہی ہے۔
علی محمد خان اور شیریں مزاری دوبارہ گرفتار
فیصل واوڈا نے کہا کہ واضح کر رہا ہوں اداروں کو بچانے کیلئےکسی بھی حد تک جاناپڑے تو جاؤں گا عمران خان نے جو سبق مجھے سکھایا تھا شاید وہ بھول گئے ہیں، آج جو لوگ ملک کے باپ بنے ہوئے ہیں ان کو سزا دینے کی ضرورت ہے۔