تحریک انصاف دنیا خصوصاً جنوب و وسط ایشیائی ممالک سے غربت کے خاتمے کا علمبردار بن گئی

0
47

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف دنیا خصوصاً جنوب و وسط ایشیائی ممالک سے غربت کے خاتمے کا علمبردار بن گئی

چیف آرگنائز نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک سے غربت کے خاتمے کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کا معاملہ اٹھا دیا

شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت رکن ممالک کی سیاسی جماعتوں کے قائدین کا اہم اجلاس ہوا،روس کی یونائیٹیڈ رشیا پارٹی نے اجلاس کی میزبانی کررہی ہے ،پاکستان، روس، چین، بھارت، سمیت شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی حکمران سیاسی جماعتوں کی قیادت شریک ہے ،قازقستان، کرغستان، ویت نام اور کمبوڈیا کی حکمران سیاسی جماعتوں کے نمائندے بھی اجلاس کا حصہ ہیں

سیف اللہ خان نیازی نے غربت کے خاتمے کیلئے سنٹر آف ایکسیلینس کی تشکیل کی بھی تجویز پیش کردی ،سیف اللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ ایس سی او کے اہداف وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے خارجہ پالیسی اہداف سے ہم آہنگ ہیں، اقوام عالم کے مابین دوستانہ تعلقات کے فروغ کے ذریعے امن، استحکام اور ترقی کا حصول ہماری خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، کروناء کیخلاف ایس سی او ممالک کے مابین جاری تعاون تنظیم کے اہم کردار کی واضح مثال کے، پاک-چین اقتصادی راہداری منصوبہ ای سی او کے اغراض و مقاصد سے مکمل ہم آہنگ ہے،

سیف اللہ خان نیازی کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت انفراسٹرکچر، توانائی اور صنعتی منصوبے پاکستان ہی نہیں خطے کیلئے سود مند ثابت ہوں گے، سماجی و اقتصادی ترقی ایس سی او کے کلیدی اہداف کا حصہ ہے، پاکستان غربت کے خاتمے کے حوالے سے اپنے بیش قیمت تجربات ایس سی او ممالک کے ساتھ شیئر کرنے کیلئے تیار ہے، اس مقصد کے پیش نظر پاکستان نے غربت کے خاتمے کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ کی تجویز دی ہے،تنظیم کے دیگر ممالک کی جانب سے تجویز کی حمایت خوش آئند ہے،ایس سی او کی کامیابی کیلئے پرامید اور اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے،

Leave a reply