پی ٹی آئی احتجاج،عمران خان، بشریٰ بی بی اور گنڈاپور سمیت 75 پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،
علیمہ خان، حماد اظہر، اسد قیصر، شہریار ریاض سمیت 75 پی ٹی آئی رہنماؤں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔تحریک انصاف کے احتجاج پر راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد میں ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں عارف علوی عمر ایوب خورشید خان سمیت کئی رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔مقدمہ تھانہ صادق آباد میں انسداد دیشتگردی ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیاگیا،مقدمہ میں اقدام قتل،کارسرکار مزاحمت سمیت تعزیرات پاکستان کی 14دفعات بھی شامل کی گئی ہیں
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے 22 نومبر کو اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں عوام کو اسلام آباد میں چڑھائی کیلئے اکسایا جبکہ بشریٰ بی بی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان سے کارکنان کو اشتعال دلایا،ملزمان نے سازش کے تحت سڑکیں بلاک کر کے عوام کا راستہ روکا، ملزمان نے پولیس افسران پر ڈنڈوں، غلیل، کانچوں اور پتھروں سے حملہ کیا،مقدمے میں دہشت گردی سمیت مجموعی طور پر 16 دفعات شامل کی گئی ہیں۔
قبل ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے بعد پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مجموعی طور پر 8 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ان مقدمات میں انسداد دہشت گردی، اسمبلی ایکٹ کی خلاف ورزی، پولیس پر حملوں، اور اغوا کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں درج کیے جانے والے مقدمات میں تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور، سلمان اکرم راجہ، اور شیخ وقاص سمیت پارٹی کے بانی عمران خان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ، ہزاروں نامعلوم افراد بھی ان مقدمات میں شامل کیے گئے ہیں۔اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں درج کیے جانے والے مقدمات میں درج دفعات میں کار سرکار میں مداخلت، دفعہ 144 کی خلاف ورزی، پولیس اہلکاروں پر حملے اور عوامی تحفظ کے لئے نافذ قوانین کی خلاف ورزی جیسے الزامات شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ احتجاجی مظاہروں کے دوران سرکاری عملے کو ہراساں کرنے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے کے حوالے سے کارروائی کی گئی۔
احتجاج سے گرفتار پی ٹی آئی شرپسند کھل کر بول پڑے،سب بتا دیا
احتجاج ،ناکامی کا ذمہ دار کون،بشریٰ پر انگلیاں اٹھ گئیں
پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کا دعویٰ فیک نکلا،24 گھنٹے گزر گئے،ایک بھی ثبوت نہیں
مظاہرین کی اموات کی خبر پروپیگنڈہ،900 سے زائد گرفتار
شرپسند اپنی گاڑیاں ، سامان اور کپڑے چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں ،عطا تارڑ
مبشر لقمان کی وزیر داخلہ محسن نقوی پر تنقید،رانا ثناء اللہ کے دور سے موازنہ
انتشار،بدامنی پی ٹی آئی کا ایجنڈہ،بشریٰ بی بی کی "ضد”پنجاب نہ نکلا
9 مئی سے کہیں بڑا 9 مئی ساتھ لئےخونخوار لشکر اسلام آباد پہنچا ہے،عرفان صدیقی
پی ٹی آئی مظاہرین ڈی چوک پہنچ گئے
آئی جی کو اختیار دے دیا اب جیسے چاہیں ان سے نمٹیں،وزیر داخلہ
اسلام آباد،تین رینجرز اہلکار شہید،سخت کاروائی کا اعلان
عمران کے باہر آنے تک ہم نہیں رکیں گے،بشریٰ کا خطاب
کوئی مجھے اکیلا چھوڑ کر نہیں جائے گا، بشریٰ بی بی کا مظاہرین سے حلف
میں جیل میں،اب فیصلے بشریٰ کریں گی،عمران خان کے پیغام سے پارٹی رہنما پریشان