سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال کو اب کوئی سنجیدہ نہیں لے رہا

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کاکہنا تھا کہ لوگ عمران خان کی کال کو ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکال رہے ہیں، سوائے ایک صوبے کے جہاں ان کی حکومت ہے اور وزیر اعلی خود لوگوں کو لاتا ہے ،26ویں آئینی ترمیم کے بعد کچھ چیزیں پی ٹی آئی کو اچھی نہیں لگیں، پوری دنیا میں رونا رو رہی ہے، کیا یہ وہی عمران خان نہیں تھے جنہوں نے 2018 کے جعلی انتخابات میں جعلی مینڈیٹ لینے کے بعد خود ایکسٹینشن نہیں دی تھی، جب عمران کا اقتدار جا رہا تھا اور انکو نظر آ رہا تھا کہ عدم اعتماد کامیاب ہو رہی تو کیا عمران خان نے باجوہ کو نہیں کہا تھا کہ لائف ٹائم کی ایکسٹینشن دینے کوتیار ہوں، لوگ اب عمران خان کی کال پر نہیں نکل رہے، ایک صوبے میں جہاں انکی حکومت ہے وہاں سے وزیراعلی گاڑیاں بھر کر لاتے ہیں، کراچی میں جلسے جلوسوں پر کوئی سختیاں نہیں کی گئیں پھر بھی لوگ نہیں نکلتے، عمران خان کی کال کو اب لوگوں نے سیریس لینا بند کر دیا ہے، ہر مہینے اس طرح کی کال دے کر کیا ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کرنا چاہ رہے ہیں، جب ملک میں معیشت بہتر ہو رہی ہے اس موقع پر پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کو دوبارہ انارکی کی کوشش ناکام ہو گی، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ اور پھر کل خواجہ آصف کے ساتھ بدتمیزی کی گئی یہ کون سی سیاست ہے،

پریمیم نمبر پلیٹوں کی دوسری نیلامی یکم دسمبر کو ہوگی،شرجیل میمن
شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کراچی اور حیدرآباد میں بڑا کریک ڈاؤن کرنے جارہے ہیں،کوئی بھی نان رجسٹرڈ گاڑی اب سڑکوں پر نہیں آسکے گی کراچی سے انٹر سٹی اور غیر قانونی بس اڈوں کا خاتمہ کر دیا کراچی میں ٹریفک کے معاملات کو بہتر کیا جارہا ہے،پریمیم نمبر پلیٹوں کی دوسری نیلامی یکم دسمبر کو ہوگی ،پریمیئم نمبر پلیٹوں کی آن لائن نیلامی سے 7 کروڑ روپے حاصل ہوئے،پریمم نمبر پلیٹوں سے حاصل ہونے والی رقم سیلاب متاثرین کی ہاؤسنگ اسکیم کو دی جاتی ہے،سندھ حکومت کے منصوبوں کو عالمی سطح پر سراہا جاتا ہے،

Shares: