پی ٹی آئی 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال واپس لے، شیری رحمان
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا تحریک انصاف کی 15 اکتوبر کے دن احتجاج کی کال پر ردعمل سامنے آیا ہے
شیری رحمان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج کی کال پر کئی سوالات اٹھتے ہیں، شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دن ڈی چوک پر احتجاج سے تحریک انصاف کیا حاصل کرنا چاہتی ہے؟ غیر ملکی اعلی سطحی وفود اور عالمی میڈیا کی موجودگی میں اسلام آباد میں تماشہ لگانا قابل مذمت ہے، تحریک انصاف جتھوں اور انتشار کی سیاست سے ملکی مفادات پر حملہ کر رہی ہے، ملک کی کوئی بھی ذمہ دار سیاسی جماعت عالمی کانفرس کے دن احتجاج کی کال نہیں دیتی، تحریک انصاف عالمی دنیا کو نہایت منفی پیغام دی رہی ہے، تحریک انصاف چاہتی ہے کہ ملک میں کوئی بھی غیر ملکی وفد نا آئے؟ ریڈ لائین کوئی شخص اور اس کی ذاتی سیاست نہیں ملک اور ملکی مفادات ہونے چاہئے، تحریک انصاف اپنی سیاست پر نظرثانی کرے اور 15 اکتوبر کی احتجاج کی کال واپس لے،
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کا ایک بار پھر گھناؤنا منصوبہ، مذموم ایجنڈہ سامنے آ گیا، پی ٹی آئی ملک دشمنی پر ڈٹی ہوئی، شنگھائی کانفرنس کے موقع پر ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کر دیا، ایسے وقت میں جب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے جا رہے ہیں، غیر ملکی مہمان پاکستان میں ہوں گے، ریڈ زون سیل ہو گا، سفارتکاروں کو نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے،ایسے میں پی ٹی آئی نے اپنی روش نہ بدلی اور ماضی کی طرح احتجاج کا اعلان کر دیا، پی ٹی آئی کی خواہش ہے کہ کسی طرح پاکستان میں سرمایہ کاری نہ آ سکے، پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے نہ آ سکے، احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی نے ایک بار پھر ریڈ لائن عبور کی ہے
ملتان ٹیسٹ بدترین شکست،مبشر لقمان کا بابراعظم و دیگر کے اثاثوں کی چھان بین کا مطالبہ
ایف آئی اے کاروائی کرے،166کھلاڑیوں کی لسٹ تیار،بابر کنگ نہیں کوئین نکلا
احساس ہو تو کچھ شرم ہوناں،احمد علی بٹ بابر اعظم پر پھٹ پڑے
بڑا فیصلہ،مبشر لقمان سپریم کورٹ، نیب جانے کو تیار،پی سی بی ،کرکٹرزپر جوڈیشل کمیشن بنے گا؟
پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم
بابراعظم کے بھائی کا ذریعہ آمدن بتا دیں میں چپ ہو جاؤں گا، مبشر لقمان
ہم نے سچ بولا،شوق پورا کرنا ہے تو کر لیں، احمد شہزادبابر اعظم پر پھر برس پڑے