جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کاکام ہی قانون سازی ہے،
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جو مسودہ حکومت کی جانب سے لایا گیا تھا ہم نے مسترد کردیا تھا،حکومتی ترمیم سے شخصی آزادی ختم ہوجاتی،ہم نے عوام اور ملک کے مفاد میں سب کچھ کرنا ہے،گفتگو اور مذاکرات کے نتیجے میں کافی ہم آہنگی پیدا ہوچکی ہے،ملکی استحکام بہت ضروری ہے ،ترامیم پر اتفاق رائے نہ ہوا تو اسے مستردکردیں گے ،نواز شریف سے خود ملاقات کروں گا،وہ معاملات جو ضروری ہیں ان کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے ،پی ٹی آئی سے اپیل ہے ایس سی اوکے اختتام تک احتجاج ملتوی کریں ،
واضح رہے کہ اسلام آباد میں ایس سی او اجلاس کا کل سے آغاز ہو رہا ہے اور پی ٹی آئی نے کل 15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے، تمام سیاسی جماعتوں نے پی ٹی آئی سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ احتجاج کی کال واپس لیں تا ہم پی ٹی آئی ہمیشہ کی طرح ملک دشمنی پر اتری ہوئی ہے اور ایس سی او کانفرنس کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے وہیں حکومت بھی پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کے لئے تیار ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف کہہ چکے ہیں کہ پی ٹی آئی احتجاج کو بزور طاقت روکیں گے.
ایس سی او سمٹ کانفرنس پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب
چینی وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے
ایس سی او اجلاس،اسلام آباد میں صحت کے مراکز کھلے رکھنے کا اعلان
شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس،کن کن ممالک کے وزرااعظم آ رہے پاکستان؟
ایس سی او سربراہی کانفرنس کی تیاریاں عروج پر،محسن نقوی کی اہم ہدایات
"شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس” شہریوں کے لئے خصوصی ٹریفک پلان
اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس: فوج کی تعیناتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم شہباز شریف کا شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے انتظامات کا جائزہ
پی ٹی آئی 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال واپس لے، شیری رحمان
پی ٹی آئی کی ملک دشمنی،ایس ای او اجلاس کے موقع پر احتجاج کا اعلان
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، اسلام آباد کے حسن کو چار چاندلگا دیئے گئے
شنگھائی کانفرنس،دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں،شرجیل میمن