پی ٹی آئی کا 24 نومبر کو احتجاج ،پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے

حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حکومت پنجاب نے صوبے میں ہفتہ 23 نومبر سے سوموار 25 نومبر تک 3 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے جمعرات کو اپنے 18ویں اجلاس میں دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی تھی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔ شرپسند عناصر عوامی اجتماع کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیوں سے اپنے مذموم مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

موٹرویز آج شام سے بند،ٹرانسپورٹ اڈے بھی بند کرنے کا حکم،لاہور رنگ روڈ بند کرنے کا فیصلہ
تمام موٹر وے کو بند کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا،موٹروے کو مرمتی وجوہات کی بنا پر آج رات سے بند کر دیا جائیگا۔ پشاور سے اسلام آباد لاہور سے اسلام آباد موٹروے بند ہوگی۔ پنڈی بھٹیاں سے ملتا ن موٹروے بھی بند رہے گی۔ موٹروے آٹھ مقامات سے بند رہے گی۔ موٹروے تاحکم ثانی بند رہے گی،پشاور تا اسلام آباد ،لاہور تا اسلام آباد ،لاہور تا عبدالحکیم ،پنڈی بھٹیاں تا ملتان سیالکوٹ تا لاہور ڈی آئی جی تا ہکلہ موٹرویز رات 8 بجے بند کردی جائیں گی

علاوہ ازیں اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے شہر کے تمام ٹرانسپورٹ اڈے بند کرنے کا حکم جاری کردیا، ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے ممکنہ کشیدہ حالات کے پیش نظر ٹرانسپورٹ کے اڈے ہیں ان کو آج مورخہ 22 نومبر 2024 کو 8 بجے شام بند کیا جائے،تمام اڈے مالکان اپنے اڈوں کے سامنے قناعت لگا کر مکمل طور پر بند کردیا جائے،حکم ہذا پرسختی سے عمل کریں گے،عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔

علاوہ ازیں لاہور پولیس نے رنگ روڈ بند رکھنے کا مراسلہ کمانڈنٹ رنگ روڈ کو بھجوا دیا،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شرپسند عناصر امن و امان خراب کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔امن و امان کو برقرار رکھنے کےلئے رنگ روڈ کو مکمل بند رکھا جائے۔رنگ روڈ 23 اور24نومبر کو صبح 8 سے 6 بجے تک ٹریفک کےلئے بند رکھا جائے۔

دوسری جانب 23 نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس اسلام آباد، کے پی اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں معطل کی جا سکتی ہے،پی ٹی اے کی جانب سے 22 نومبر سے موبائل انٹرنیٹ سروس پر فائر وال ایکٹیو کر دی جائے گی، فائر وال ایکٹیو ہونے سے انٹرنیٹ سروس سلو جبکہ سوشل میڈیا ایپز پر ویڈیوز، آڈیوز ڈؤان لوڈ نہیں ہو سکیں گی،احتجاج کی صورتِ حال دیکھتے ہوئے کسی بھی وقت مخصوص مقامات پر انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے احتجاج کی تیاریاں جاری ہیں، پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کہتے ہیں کہ 24 نومبر احتجاج کےلئے ہم نے حکمت عملی تبدیل کی ہوئی ہے، پشاور، مردان، چارسدہ اور نوشہرہ کے کارکن صوابی سے اسلام آباد جائیں گے، باقی اضلاع کے کارکن مختلف روٹس سے ہوتے ہوئے اسلام آباد کی طرف مارچ کرینگے

پولیس چھاپے کے دوران چھت سے گرنے والے پی ٹی آئی کارکن کی موت

احتجاج کی کال،پی ٹی آئی کی گرفتاریوں کی حقیقت فرمائشی گرفتاری نے کی بے نقاب

دہشتگردی کی نئی لہر،ذمہ دار کون؟فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت

ضمانت تو مل گئی پر عمران کی رہائی کا دور دور تک امکان نہیں

Shares: