لندن: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان لندن میں احتجاج کے دوران صحافی کے بھائی کا موبائل چھین کر فرار ہو گئے
واقعہ اس وقت پیش آیا جب پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران لندن سے سینئر صحافی جیو ٹی وی کے نمائندے، مرتضیٰ علی شاہ کے بھائی ،مجتبیٰ علی شاہ اپنے موبائل فون سے کوریج کر رہے تھے، اسی دوران پی ٹی آئی کارکنان نے مجتبیٰ علی شاہ سے موبائل چھینا اور فرار ہو گئے، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور مجتبیٰ علی شاہ کا بیان ریکارڈ کیا،مقامی پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور موبائل فون کی واپسی کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے ابھی تک اس معاملے پر خاموشی ہے، تاہم سیاسی اور سماجی حلقوں میں اس واقعے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے دوران احتجاج موبائل فون چھین کر فرار ہونے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے،واقعہ کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں موبائل چھن جانے کے بعد مجبتیٰ علی شاہ پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروا رہے ہیں،








