پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) الیکشن کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران بانی پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سینئر صحافی اعجاز احمد کے ساتھ بدتمیزی اور گالم گلوچ کے واقعے کے خلاف قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کیا جائے گا۔
چیئرمین پی آر اے الیکشن کمیٹی طارق سمیر نے وفد کے ہمراہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو باضابطہ درخواست پیش کی۔ اس موقع پر سینئر صحافی اعجاز احمد نے اسپیکر اور پارلیمانی رہنماؤں کو واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔درخواست میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی نے سوال پوچھنے پر اعجاز احمد کو گالی دی، جو انتہائی افسوسناک اور ناقابلِ قبول رویہ ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اس رویے کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے معاملہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے سپرد کردیا اور وزارت داخلہ کو ہدایت دی کہ صحافی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایاز صادق نے کہا کہ الزام تراشی اور دھونس دھمکی پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، صحافیوں کے ساتھ اس قسم کا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا ایران پر پابندیوں کے بعد سفارتی رابطے رکھنے کا اعلان
بنگلہ دیش میں قبائلی لڑکی کے گینگ ریپ کے بعد ہنگامے، تین ہلاک، کرفیو نافذ
خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، تعداد 2283 تک پہنچ گئی
نیپال کی ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست، سیریز جیت لی