وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ حکومت کو بانی پی ٹی آئی سے کوئی خوف نہیں اور قانون کے مطابق ان سے ملاقات کی اجازت ہونی چاہیے۔

جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ اگر کسی سے ملاقات کرائی جائے تو اس کے بعد کئی گھنٹوں کی پریس کانفرنس کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا کہ جیل کے اندر بیٹھ کر باہر تحریک چلانے کی اجازت کسی قانون میں موجود نہیں۔سینیٹر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حامی 26 نومبر کو بڑے احتجاج کی تیاری کررہے تھے، اسی حوالے سے انٹیلی جنس رپورٹس بھی موجود تھیں۔ عدالت نے ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ ملاقات ہوگی مگر سیاست نہیں کی جائے گی۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت بانی پی ٹی آئی سے خوفزدہ نہیں، ہم عوام کو بتائیں گے کہ ہر قانونی راستہ اختیار کیا گیا۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف لندن حکومتی اجازت سے گئے تھے، جیل توڑ کر نہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی سرگرمیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ سہیل آفریدی کو چاہیے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے عشق میں بیٹھ کر بھوک ہڑتال ہی شروع کر دیں

امریکا کی ویزا پابندی پر ایران کا 2026 ورلڈکپ ڈرا تقریب کا بائیکاٹ

سندھ کو تقسیم کرنے کی کسی میں طاقت نہیں، مراد علی شاہ

Shares: