پی ٹی آئی فنڈنگ کیس، سماعت کب تک ملتوی ہوئی؟ اکبر ایس بابرسمیت اپوزیشن پریشان

0
31

پی ٹی آئی فنڈنگ کیس، سماعت کب تک ملتوی ہوئی؟ اکبر ایس بابرسمیت اپوزیشن پریشان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس 12 دسمبر تک ملتوی کر دیا، اسکروٹنی کمیٹی تحقیقات نہ کر سکی، ڈی جی لاء کی عدم موجودگی کی وجہ سے آج ہونے والا اجلاس موخر کر دیا گیا، اب 12 دسمبر کو اجلاس ہو گا، جس میں فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات ہوں گی،

کیس موخر ہونے سے موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہوتی تو نئے آنے والے چیف الیکشن کمشنر کیس کو سنیں گے.

اکبر ایس بابر کا اس حوالہ سے کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر 5 سال سے اس کیس کو سن رہے تھے، بد قسمتی سے اس کیس کی آج سماعت نہ ہو سکی، حکومت تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے جو افسوسناک ہے، ہم قانونی لائحہ عمل طے کر رہے ہیں،اس کیس کا چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہونے سے پہلے فیصلہ آ جانا چاہئے تھے، ہم مسلسل الیکشن کمیشن مین پیش ہوئے ، بار بار ثبوت پیش کرنے پڑتے ہیں،

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اپوزیشن جماعتوں کی درخواست پر تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کی 26 نومبر سے روزنہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا فیصلہ کیا تھا

فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

فارن فنڈنگ کیس، شیخ رشید نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

فارن فنڈنگ کیس سماعت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک اور مشکل

غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے فیصلے میں غیر ملکی فنڈنگ کیس سے متعلق چار درخواستیں مسترد کرتے ہوئے اسکروٹنی کمیٹی کو کام جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔ تحریک انصاف نے اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی لیک ہونے کے خلاف 4 درخواستیں جمع کرائی تھیں ،فیصلہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سنایا

5 دسمبر کو چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہو رہی ہے، اپوزیشن جماعتوں کی خواہش ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ انہی کے دور ملازمت میں ہو، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے  مطالبہ کیا ہے کہ اگر فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں ہوتا تو ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے.

Leave a reply