پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائز مریم نواز نے ایک بار پھر عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ہونے والے پُرتشدد احتجاج کو جواز بناکر تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنےٹوئٹ میں مریم نواز نے لکھا کہ پی ٹی آئی وہ گینگ ہے جو غلط وجوہات کی بنیاد پر بنی، سوائے ہنگامہ آرائی، تباہی اور غلط کاموں کے یہ کبھی کسی مقصد کےلیےنہیں کھڑے ہوئے-
Whoever tries to make it look like a crackdown on a ‘political party’ is intellectually dishonest. PTI always was a gang that was given birth to for wrong reasons & except violence, destruction & foul play, it never stood for anything else. It is because of them being allowed to…
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 17, 2023
انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ اس لیے ہوا کہ انہیں سیاسی جماعت کے لبادے میں کام کرنے دیا گیا نہ اس کی راہ میں کوئی رکاوٹ ڈالی اور نہ چیک کیا گیا، یہاں تک کہ 9 مئی کا دلخراش واقعہ رونما ہوگیا۔
قبل ازیں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مٹھی بھر مسلح جتھوں کی کارروائی تھی، جو عمران خان کے کہنے پر ہوئی، زمان پارک میں بیٹھ کر منصوبہ بندی کی وزیراعظم شہباز شریف کی واضح ہدایت ہے کہ کسی بے گناہ کے ساتھ زیادتی نہ ہو، اس ضمن میں ایک مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی گئی ہے لیکن کسی مجرم کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی-
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسلح افواج ہماری سرحدوں کی محافظ ہیں، شرپسندوں کے خلاف افواج قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، املاک پر حملوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا، اس ضمن میں قومی سلامتی کمیٹی اس واضح اعلامیہ جاری کر چکی ہے شر پسندوں نے وہ کیا جو بدترین دشمن بھی نہ کرسکا، زمان پارک آج بھی مجرموں کی پناہ گاہ بنا ہوا ہے، ان سب کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے۔