پی ٹی آئی حکومت شتر بے مہار کی بہترین مثال ہے، اختیارولی خان

پختونخوا میں وزارتوں سمیت بڑے انتظامی عہدے کروڑوں میں بک رہے ہیں
kpk

پشاور: ترجمان مسلم لیگ ن اختیارولی خان نے خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،پی ٹی آئی حکومت شتر بے مہار کی بہترین مثال ہے جن کے پاس کوئی وژن نہیں-

باغی ٹی وی: مسلم لیگ ن کے ترجمان اختیارولی خان نے کہا کہ گنڈاپور حکومت اب تک پہلے 100 دنوں کی منصوبہ بندی پیش نہ کر سکی،پی ٹی آئی حکومت شتر بے مہار کی بہترین مثال ہے جن کے پاس کوئی وژن نہیں،پختونخوا میں وزارتوں سمیت بڑے انتظامی عہدے کروڑوں میں بک رہے ہیں،پی ٹی آئی بری طرح منقسم ہے، گنڈاپور حکومت پانچ سال پورے نہیں کر پائے گی۔

اختیارولی خان نے مزید کہا کہ بی آر ٹی پر آڈیٹر جنرل کی رپورٹ پی ٹی آئی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے،ہزاروں ارب کی مقروض صوبے کے عیاش حکمران قیمتی گاڑیوں کی خریداری میں مصروف ہیں،گنڈاپور کی ٹک ٹاکر کابینہ کے پاس مریم نواز پر تنقید کرنے کے علاوہ کوئی پروگرام نہیں،پنجاب اور مرکزی حکومت کی حسد نے گنڈاپور حکومت کو آسیب زدہ بنا دیا ہے،جلد چارج شیٹ پیش کریں گے جس میں پچاس لاکھ گھروں اور کروڑ نوکریوں کا پوچھیں گے،پی ٹی آئی حکومت سے ایک ہزار ارب کے قرضوں کا حساب لیا جائے گا۔

آئی جی اسلام آباد پولیس کی تعیناتی کا معاملہ حل

محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان

سلمان خان کے گھر فائرنگ کا واقعہ، شاہ رخ خان کی سکیورٹی بھی بڑھا دی …

Comments are closed.