پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات،درخواستیں ابتدائی سماعت کیلئے مقرر

درخواست گزاروں میں اکبر ایس بابر کے علاؤہ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما راجہ طاہر نواز، نورین فاروق سمیت دیگر شامل ہیں
0
171
pti

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق 11 درخواستیں ابتدائی سماعت کے لئےمقرر کردیں۔

باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کے خلاف درخواستوں پر کاز لسٹ جاری کردی جاری کاز لسٹ کے مطابق 8 دسمبر کو پی ٹی آئی کے نئے انٹرپارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی ابتدائی سماعت ہوگی پی ٹی آئی کے انٹرپارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دینے سے متعلق الیکشن کمیشن میں 11 درخواستیں دائر کی گئی تھیں، درخواست گزاروں میں اکبر ایس بابر کے علاؤہ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما راجہ طاہر نواز، نورین فاروق سمیت دیگر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے حکم پر پی ٹی آئی نے 3 دسمبر کو انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد کیا، جس میں بیرسٹر گوہر بلامقابلہ چیئرمین جبکہ عمر ایوب جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے، اس کے علاوہ یاسمین راشد پنجاب کی صدر اور علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے صدر منتخب ہوئےپی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے ایک روز قبل انٹرا پارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن میں چلینج کرتے ہوئے سارے عمل کو مشکوک قرار دیا تھا۔

شاہ محمود قریشی پارٹی کے وائس چئیرمین مقرر

دوسری آج پی ٹی آئی کے سینئر مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کو پارٹی کے وائس چیئرمین مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین جبکہ چودھری پرویز الہی تحریک انصاف کے مرکزی صدر ہوں گے،اس کے علاوہ فردوس شمیم نقوی،سینیٹر سیف اللہ ابڑو،قاسم سوری،مشتا ق غنی کو نائب صدور مقرر کیا گیا ہے۔

ہمارا ایجنڈا صرف سڑکوں، تعلیم اور صحت تک محدود نہیں ہوگا ،نواز شریف

Leave a reply