مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کے غیر حاضر 11 اراکین پی ٹی آئی سے فارغ

11 بلدیاتی اراکین کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری
0
40
Imran khan

کراچی: میئر کراچی کے الیکشن میں غیر حاضر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 11 اراکین کے جواب غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان کو صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ نے پارٹی سے نکال دیا،جن میں 10 یوسی چیئرمین اور ایک وائس چیئرمین شامل ہے۔

باغی ٹی وی: حلیم عادل شیخ نے 11 بلدیاتی اراکین کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے جمع کروائےگئے جوابات اطمینان بخش نہیں ہیں، تمام جوابات ایک جیسے اور اسٹیریو ٹائپ ہیں جبکہ نوٹیفکیشن میں مومن آباد ٹاؤن کے وائس چیئرمین محمد کبیر پر پارٹی کے خلاف سازش کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جن اراکین کو پارٹی سے خارج کیا گیا ہے ان میں مومن آباد کے اسد اللہ ،صلاح الدین، امجد علی، ملیر کے عاصم حیدر اور صدر ٹاؤن کے اسلم خان نیازی اور مورڑو میربحرکے زبیر موسیٰ بھی شامل ہیں، شاہ فیصل کالونی کے سلیمان خان، منگھو پیر کے عزیز اللہ اور لیاری کے عبدالغنی کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا ہےجبکہ خواتین کی مخصوص نشست پر کامیاب صنوبر فرحان کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا ہے-

عید سے پہلے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو طلبی کا نوٹس جاری

واضح رہے کہ 15 جون کو ہونے والے میئر و ڈپٹی میئر کراچی کے الیکشن میں حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار تھے جبکہ پیپلز پارٹی، جے یو آئی اور مسلم لیگ ن کے امیدوار مرتضیٰ وہاب تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کے 31 ارکان کے غیر حاضر رہنے کی وجہ سے پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لیکر میئر کراچی منتخب ہو گئے تھےجبکہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کو 160 ووٹ ملے، پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

پاکستان کو ٹیکس ریونیو میں اضافے کی ضرورت ہے،اسحاق ڈار

عمران خان کو ٹھکانہ مل گیا؟ نواز کی اگست میں واپسی، الیکشن کب ہونگے؟

دلہن کی تلاش میں ناکامی،نوجوان نے زہر پی لیا

Leave a reply