نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس،تحریک انصاف کے دو اہم رہنما، مشیر صحت ظفر مرزا اور سابق وفاقی وزیر نیب کے ریڈار پر

0
33

نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس،تحریک انصاف کے دو اہم رہنما، سابق وفاقی وزیراور مشیر صحت ظفر مرزا نیب کے ریڈار پر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی زیر صدارت ہوا

چیئرمین نیب نے تحریک انصاف کے سابق وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی اور مشیر صحت ظفر مرزا کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی.

اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب ،ڈی جی آپریشن نیب، ڈی جی نیب پنڈی،و دیگر افسران نے شرکت کی،اجلاس میں 3 انکوائریوں کی منظوری دی گئی

چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس میں سابق وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ کوآرڈینشین عامر محمود کیانی،اور دیگر سول ایوی ایشن کے افسران ،اہلکاران اور دیگر کے خلاف انکوائریز شامل ہیں

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے خلاف شکایت کی جانچ پڑتال کی منظوری دی گئی

اجلاس میں وفاقی وزارت پٹرولیم اینڈ نیچرل ریسورسز کے افسران و اہلکاروں کے خلاف انکوائری آڈٹ پیرہ جائزہ کے بعد وارت پٹرولیم کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا

نیب کے چیئرمین جسٹس ر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب احتساب سب کے لئے کی پالیسی کے تحت کام کر رہا ہے، ہم نے ایک منزل کا تعین کیا ہے جس کا مقصد ملک کو کرپشن سےپاک اور ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانا ہے . نیب کا تعلق جسی جماعت سے نہیں ہے، نیب ایک قومی ادارہ ہے جس کاے افسران کی واپستی صرف ریاست پاکستان سے ہے . جو قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دینے پر سختی سے یقین رکھتے ہیں. نیب ہر قسم کے دباؤ ، دھمکی اورپراپیگنڈہ کی پروہ کیے بغیر قانون کے مطابق فرائض ‌سرانجام دے رہا ہے اور دیتا رہے گا.

Leave a reply