تحریک انصاف کے مزید 2 رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

تحریک انصاف کے رہنما ؤں افتخار حسن گیلانی اور عبدالرزاق نیازی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

باغی ٹی وی : پی پی 250 سے رکن پنجاب اسمبلی افتخار حسن گیلانی کا کہنا تھا کہ پاک افواج ہماری محافظ ہے، ہرزہ سرائی ہرگز قابل قبول نہیں 9 مئی کے واقعات کے تناظر میں پی ٹی آئی کے ساتھ مزید نہیں رہ سکتا، جو شہدا کے مجسموں اور فوجی تنصیبات کے ساتھ کیا گیا وہ قابل قبول نہیں۔

مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ سے زبردستی پارٹی چھڑوائی جا رہی ہے،عمران خان

پی پی 209 خانیوال سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر عبدالرزاق نیازی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو ٹکٹ واپس کرتا ہوں، نو مئی کو دشمن کو خوش کرنے کا موقع دیاگیا۔

عبدالرزاق خان نیازی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ واپس کر رہا ہوں اور آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑوں گا اس وقت پی ٹی آئی کا ٹکٹ ہولڈر ہوں، فوج اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے، فوج کی وجہ سے دہشت گردی ختم ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ فوج ہی ہے جس کا عوام نے ساتھ دیا ہے، جو کور کمانڈر ہاؤس اور جی ایچ کیو میں ہوا، یہ عوام سے کروایا گیا، قیادت کی سپورٹ کے بنا ایسا کبھی نہیں ہوتا۔

یاد رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد روزانہ کی بنیادوں پر پی ٹی آئی رہنما پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر رہے ہیں، آج بھی جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ نے اپنے وکیل کے ذریعے پارٹی چھوڑنے کا پیغام بھجوا دیا ہے، گزشتہ روز چودھری وجاہت بھی ق لیگ میں واپس چلے گئے بلکہ انہوں نے چودھری پرویزالٰہی کو بھی واپس آنے کا مشورہ دے دیا۔

جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

دوسری جانب عمران خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جمشید چیمہ اور مسرت پارٹی چھوڑکر نہیں جا رہے انہیں زبردستی پارٹی چھڑوائی جا رہی ہے، مجھے اپنی پارٹی کی خواتین کی گرفتاری کا سب سے زیادہ دکھ ہے۔

Comments are closed.