لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مزید 4 رہنماؤں نے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا-

باغی ٹی وی: 2 سابق ارکان قومی اسمبلی اور ایک سابق صوبائی وزیر نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی،جس میں ملکی سیاسی حالات پر گفتگو کی اور استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا فیصٌہ کیا جبکہ آئندہ چند روز میں باضابطہ پریس کانفرنس میں آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

جہانگیر ترین سے ملاقات کرنے والوں میں سابق ایم این اے سردار ذوالفقار ، سابق ایم این اے غلام محمد لالی اور سابق صوبائی وزیر کرنل ریٹائرڈ محمد انور شامل ہیں، ملاقات میں آئی پی پی رہنما غلام سرور خان، اسحا ق خاکوانی، عون چودھری، سعید اکبر نوانی بھی شریک تھے-

عمران خان توشہ خانہ کیس: ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا پر فیصلہ …

سابق ایم این ایز اور سابق صوبائی وزیر نےجہانگیر ترین کاساتھ دینے کا فیصلہ کیا، تینوں ارکان چند روز میں باضابطہ پریس کانفرنس میں آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے، جہانگیرترین نے تینوں رہنماں کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے ارباب غلام رحیم نے جے ڈی اے کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، ارباب غلام رحیم کا کہنا تھا کہ پیر پگاڑا کے ساتھ ہوں،مل کر الیکشن لڑیں گے، پیپلز پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں،انہوں نے مزید کہا کہ بشیر میمن مسلم لیگ (ن) کے لیے کام کر رہے ہیں۔

190 ملین پاؤنڈ کیس:چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری دائر

Shares: