جناح ہاؤس کیس: پی ٹی آئی کے 5 رہنما اشتہاری قرار

ملزمان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہیں
0
54
court

لاہور: جناح ہاؤس کیس میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 5 رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا۔

باغی ٹی وی: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر، میاں اسلم اقبال، حسان نیازی غلام عباس اور علی عباس کو اشتہاری قرار دیا پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی، عدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں ملزمان کو اشتہاری قرار دیا پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزمان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہیں، ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جائے-

قبل ازیں لاہور میں 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ میں ملوث پی ٹی آئی کے 22 رہنماؤں اور 268 کارکنوں کو پولیس کی درخواست پر عدالت نے اشتہاری قرار دے دیا تھا پی ٹی آئی رہنماؤں میں میاں اسلم اقبال،حماد اظہر، فرخ حبیب، زبیر خان نیازی، اعظم خان سواتی، مراد سعید، علی امین گنڈا پور، اسد زمان چیمہ،حسان نیازی، امتیاز احمد شیخ، حافظ فرحت عباس، واثق قیوم، غلام عباس، علی حسن، عظمی خان، علیمہ خان، عندلیب عباس، احمد خان نیازی اور کرامت علی کھوکھر جبکہ 268 پی ٹی آئی کے کارکنوں کو بھی اشتہاری قرار دے دیا تھا۔

نواز شریف نے ہر بار نظام بہتر بنایا،شہباز شریف

واضح رہے کہ 9 مئی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنان نے فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملے کیے جس میں جناح ہاؤس لاہور اور ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

ملک میں 9 مئی کو ہونے والی شرپسندی کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد شرپسندوں کو گرفتار کیا جب کہ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کو تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا۔

لاپتہ افراد کی بازیابی کیس،چار ہفتوں میں رپورٹ طلب

پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد اب تک پارٹی کے کئی نامور رہنما اسے خیرباد کہہ چکے ہیں جن میں فواد چوہدری، شیریں مزاری، عامر کیانی، علی زیدی، عمران اسماعیل، پرویز خٹک، محمود خان، فردوس عاشق اعوان، فیاض چوہان، ملیکہ بخاری، آفتاب صدیقی، محمود مولوی بھی شامل ہیں جب کہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر بھی تمام عہدوں سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

Leave a reply