چکوال: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے اپنے بیان میں کہا کہ 9 مئی کے قابل مذمت واقعات کے بعد ہم نے کافی عرصہ انتظار کیا کہ پارٹی کی اداروں سےٹکراؤ کی پالیسی میں کوئی فرق آئےگا لیکن ایسا نہ ہوسکاہم نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی اور دوستوں و سپورٹرز کے ساتھ مشورے کے بعد پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کررہے ہیں۔
سردار ذوالفقار علی خان دلہہ 2018 سے 2023کے دوران این اے 64 سےتحریک انصاف کے ایم این اے رہے ہیں اوران کی پارٹی سے علیحدگی کے بعد چکوال میں پی ٹی آئی عملی طور پر ختم ہو گئی ہے۔
چوہدری پرویز ،مونس الہی اور فیملی کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد
دوسری جانب پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار چنوں خان لغاری کی سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار اور ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر سردار چنوں خان لغاری کو خوش آمدید کہا اور مبارک دی، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت کے لئے تاریخی کردار ادا کرے گی، آپ سب کے تعاون سے پاکستان اور عوام کو معاشی تکالیف سے نجات دلانی ہے۔
سینیٹ اجلاس میں ملٹری کورٹس بنانے کے حوالے سے قرارداد منظور
ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ، سردار اویس خان لغاری اور عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔