باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے ایک اور سابق رکن اسمبلی پر مقدمہ درج کر لیا گیا

مقدمہ رائیونڈ میں درج کیا گیا ہے، تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے شبیر گجر پر مقدمہ درج کیا گیا ہے ، درج ایف آئی آر میں تحریک انصاف کے رہنماؤں خالد گجر اور نصیر گجر کو بھی نامزد کیا گیا ہے، قدمہ زیر دفعہ 324، 109، 148، 149 ت پ کے تحت تھانہ رائیونڈ میں درج کیا گیا۔ مقدمہ نجی ہاوسنگ سکیم کے مینجر کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں کہا گیا کہ اپنے رقبہ پر نشان لگا رہے تھے کہ ملزمان آ گئے اور فائرنگ کی، دھمکیاں دیں،فائرنگ اور ڈنڈوں کے حملے سے کچھ لوگ زخمی ہوئے

ترجمان شبیر گجرکا کہا کہ مقدمہ بے بنیاد اور انتقامی کاروائیوں پر مبنی ہے۔ رائیونڈ پولیس نے مقدمہ میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے،

عمران ریاض کی گرفتاری اور تصویر کا دوسرا رخ،مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

 قانون جو بھی توڑے گا وہ تیار رہے ریڈ لائن عبور نہیں کرنی چاہئے،

مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری پر مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا گیا تھا تا ہم عدالت نے ضمانت پر رہائی دی، تحریک انصاف کے رہنما شاندانہ گلزار پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے،اعظم سواتی، شہباز گل سمیت دیگر رہنماؤں پر مقدمے درج ہو چکے ہیں ،عمران خان کے خلاف بھی مقدمہ ہو چکا ہے جبکہ کئی تھانوں میں اندراج مقدمہ کی درخواستیں بھی دی گئی ہیں‌

Shares: