راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے 26 نومبر احتجاج کے مقدمے میں مزید 4 ملزمان کو سزا سنادی۔

تھانہ ہنجرہ اٹک میں درج مقدمےمیں جاوید اقبال،خان محمد،سردارخان اورعامر خان کو چار چار ماہ قید کی سزا دی گئی، جج امجد علی شاہ نے ملزمان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا،عدالت نے قراردیا کہ حوالات میں گزارا گیا عرصہ سزا میں شامل ہوگاپراسیکیوٹر کےمطابق ملزمان نے ساتھیوں کےساتھ پولیس اورریاستی املاک پرحملہ کیا اورریاستی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نقص امن کا باعث بنے۔

عدالت کوبتایا گیا کہ قیادت کےاکسانے پراحتجاج اورجلاؤ گھیراؤ میں شریک ہوئے،ملزمان نے عدالت کے روبرو بیان میں اعتراف کیا کہ اپنےکیےپرپچھتاوا ہے اورکہا کہ وہ غریب ہیں،عدالت سے رحم کی اپیل کرتے ہیں،نومبر احتجاج کے مقدمات میں سزا پانے والوں کی مجموعی تعداد 113 ہو گئی۔

Shares: