تحریک انصاف کے مزید9ممبران نے پارلیمنٹ لاجز خالی کرادیئے

پی ٹی آئی کے ڈی نوٹیفائی ہونے والے ممبران سے پارلیمنٹ لاجز خالی کرانے کا سلسلہ جاری ہے-

باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مزید 9 ممبران نے پارلیمنٹ لاجز خالی کرادیئے،شیخ راشد شفیق، ڈاکٹر نوشین حامد،تاشفین صفدرنے لاجز خالی کردیئے-

جس نے جرائم کیے اسے حساب تو دینا پڑے گا،مریم نواز

آفتاب صدیقی، عالمگیر خان اور راجہ خرم شہزاد نے بھئ لاجز بھی خالی کر دیئے،مجموعی طور پر خالی ہونے والے پارلیمنٹ لاجز کی تعداد 24 ہوگئی-

قبل ازیں کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے پارلیمنٹ لاجز میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کیے جانے کے بعد پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کے کمرے خالی کرانے کے لیے آپریشن کیا،پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی فرخ حبیب، ظہور احمد قریشی، شاندانہ گلزار، شاہد احمد خٹک، گل داد خان اور ارباب عامر ایوب نے پالیمنٹ خالی کئے تھے-

سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، علی حیدر زیدی، علی امین خان گنڈا پور، ملیکہ علی بخاری اور فہیم خان نے رضاکارانہ طور پر اپنے کمرے خالی کردیے تھے۔

ایسی چیزوں سے اجتناب کرنا ہو گا جس سے ملکی سالمیت کو خطرہ ہو،امیر مقام

پی ٹی آئی کے 131 ارکان اسمبلی نے گزشتہ برس اپریل میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد اجتماعی طور پر استعفیٰ دے دیے تھے۔

پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ ان کا دعویٰ تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کو عالمی سازش کے ذریعے ہٹایا گیا تھا تاہم موجودہ حکومت کا مؤقف ہے کہ وزیر اعظم کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹانا آئینی اقدام ہے۔

جن 131 ارکان اسمبلی نے استعفے جمع کرائے تھے ان میں سے 120 کے قریب ارکان اسمبلی کے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے منظور کر لیے قوانین کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے اراکین قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کیےجانے کے بعد وہ پارلیمنٹ لاجز میں رہنے کے حقدار نہیں ہیں۔

ٹریک کو ٹھیک نہ کیا تو 2،4سال میں بند ہو جائیں گے،وزیر ریلوے

Comments are closed.