آئینی عدالت پر تحریک انصاف کے پاس کوئی تجویز ہے تودے،شازیہ مری

shazia

پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ ملک میں فیملی کورٹس کی بھی ضرورت ہے۔ عدالتوں میں انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کیس میں انصاف لینے کےلیے 45 سال لگ گئے،آٸینی وفاقی عدالت کا قیام ضروری ہے۔ میثاق جمہوریت د وبڑی سیاسی جماعتوں میں طے ہوا تھا اس میں بھی آئینی عدالتوں کے قیام کا ذکر ہے، پپلز پارٹی کے منشور میں بھی وفاقی آئینی عدالت کے قیام کا ذکر ہے، اگر ہم چاہتے ہیں کہ شہریوں کو جلد انصاف ملے تو آئینی عدالت ضروری ہے، اس بات سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ اس ملک کا نظام ٹوٹ چکا ہے، نہ حکومت کی جانب سے ریلیف مل رہی نہ عدالت کی جانب سے، لاکھوں کیسز زیر التوا ہیں، انصاف نہیں مل رہا، ہمارے ذاتی تجربے کو دیکھیں 45 برس پیپلز پارٹی کے کارکنان کو لگ گئے بھٹو کو انصاف دلوانے کے حوالے سے، 45 برسوں بعد جو فیصلہ آیا اس میں بھی مکمل انصاف نہیں لیکن اتنا انصاف تو ملا کہ اس ٹرائل کو غلط قرار دیا گیا جس کے نتیجے میں موت کی سزا پاکستان کے ایک مقبول لیڈر کو سنائی گئی تھی،سندھ ہائیکورٹ بار کے ممبران کے ساتھ خطاب میں بلاول نے کہا کہ عدالت نے شہید عوام کو قتل کیا، جب یہ کہتے ہیں اسکے پیچھے بیک گراؤنڈ ہے، کالے فیصلے کے نتیجے میں بھٹو کو پھانسی کی سزا سنائی گئی،آج بھی عدالت اسکی ذمہ دار ہے، اسی لئے ہم نہیں چاہتے کہ عوام جو جائز کیسز کے فیصلوں کے منتظر ہیں انہیں بھی سالہا سال انتظار کرنا پڑے.

شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں تمام جماعتیں سر جوڑ کر بیٹھیں، بلاول نے کہا کہ آئینی عدالت صوبوں میں بھی بنائی جا سکتی ہے تا کہ عوام کو ریلیف ملے ، اس میں کوئی بھی قدغن نہیں ہے، ایسا ہو سکتا ہے، آئینی عدالت میں تمام صوبوں کی برابری کی بنیاد پر نمائندگی ہو گی،اس عدالت میں ہر صوبے کو سربراہی کا موقع ملے گا، کسی بھی شخص سے منسوب ہماری کوئی سوچ نہیں، پیپلز پارٹی تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے، پروپیگنڈا کر کے یہ تاثر دیا جا رہا شاید کسی شخصیات کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے، آئینی عدالت بنانے کی بہت ضرورت ہے، ایک سیاسی جماعت جج صاحب کو متنازع بنا رہی ہے، آئینی عدالت پر تحریک انصاف کے پاس کوئی تجویز ہے تو دیں،آئینی عدالت پاکستان کی ضرورت ہے، وقت کی ضرور ت ہے،

ایف اے کی جعلی ڈگری، جنرل( ر )باجوہ کے بھائی کی پی آئی اے ملازمت ختم

پی آئی اے کا جنازہ ہے،ذرا دھوم سے نکلے،مرحوم کیلیے بہت دعائیں

پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

پی آئی اے کا خسارہ 830 ارب روپے ہے، نجکاری ہی واحد راستہ ہے، علیم خان

پیشکشوں میں توسیع کا وقت ختم، نجکاری کمیشن پری کو آلیفیکیشن کریگا:عبدالعلیم خان

پی آئی اے سمیت24اداروں کی نجکاری، شفافیت کیلئے ٹی وی پر دکھائینگے:وفاقی وزیر عبد العلیم

 پی آئی اے کی نجکاری کے حوالہ سے اہم پیشرف 

پی آئی اے کسے اور کیوں بیچا جارہا،نجکاری پر بریفنگ دی جائے، خورشید شاہ

Comments are closed.