تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر سبطین خان کی روبکار جاری

0
38

رکن پنجاب اسمبلی سبطین خان کی رہائی کیلیے روبکارجاری کر دی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائی کورٹ نے 50لاکھ روپے کے 2مچلکوں کےعوض ضمانت منظورکی تھی ، سبطین خان کے ضمانتی مچلکے احتساب عدالت میں جمع کرا دیئے گئے ،

لاہور ہائی کورٹ نےرہنما پی ٹی آئی سبطین خان کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ،فیصلے میں کہا گیا کہ جس کے پاس کوئی راستہ نہ ہو اس کے پاس آرٹیکل 199 کے ذریعے دادرسی کا راستہ بچتا ہے ،ہائی کورٹ اختیارات انصاف کی فراہمی کیلیےاستعمال کرتی ہے، قانون کی منشا متاثر کرنے کیلیے نہیں،ملزم کو صرف سزا دینے کیلیےاسے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا، عدالت کے پاس اس ملک کےتمام شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا اختیار ہے،

سابق صوبائی وزیر سبطین خان کی ضمانت منظور

سبطین خان کو نیب نے گرفتار کیا ہوا تھا وہ جوڈیشل ریمانڈ پر تھے، سبطین خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2007 میں جب چوہدری برادران اقتدار میں تھے بطور وزیر چنیوٹ میں معدنی وسائل کا ٹھیکہ دیا اور اروبوں رپے کی کرپشن کی،.

چوہدری برادران کے دور میں اربوں کی کرپشن کرنیوالے صوبائی وزیر جنگلات گرفتار

واضح رہے کہ نیب نے سبطین خان کو گرفتار کیا تو انہوں نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا. صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے سیاست کا آغاز 90 کی دہائی میں کیا، وہ 1990 سے 93 سے پنجاب اسمبلی کے رکن رہے اور ساتھ میں صوبائی وزیر جیل خانہ جات بھی تھے، چوہدری برادران کی جب حکومت بنی تو وہ وزیر معدنیات بنے، گزشتہ الیکشن میں صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور الیکشن جیتے، تحریک انصاف نے انہیں صوبائی وزیر بنا یا تھا.

سبطین خان کا وزارت سے استعفیٰ منظور ہوا یا نہیں؟ بڑی خبر آ گئی

Leave a reply