پی پی کے سی ای سی کے اجلاس میں تحریک انصاف کیساتھ بات چیت کرنے کی بھی تجویز دی

اجلاس کے آغاز پر شہدائے جمہوریت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

اسلام آباد: وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اہم اجلاس میں اراکین نے تحریک انصاف کے ساتھ بات کرنے کی بھی تجویز دے دی۔

باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاو ل بھٹو زرداری کی سربراہی میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا،جس میں تمام اراکین نے شرکت کی،اجلاس کے آغاز پر شہدائے جمہوریت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تمام فیصلوں کا اختیار دے دیا۔

اجلاس میں عام انتخابات اور اس کے حوالے سے عوام کے ردعمل پر بات چیت کی گئی اور ملک کے مستقبل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کی جانب سے ملک کی سیاسی، معاشی اور حکومتی صورت حال کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا، پیپلز پارٹی کے سی ای سی کے اجلاس میں اراکین نے مشاورت کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کرتےہوئے ن لیگ کے ساتھ اتحاد کی صورت میں چیئرمین سینیٹ سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کےانتخاب پر مشاورت بھی کی۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 9 اور پنجاب اسمبلی کے 11 نتائج روک دئیے

ذرائع کے مطابق سی ای سی اجلاس میں اراکین نے ن لیگ کے ساتھ تحریک انصاف کے ساتھ بات چیت کرنے کی بھی تجویز دی اور یہ بھی کہا کہ قیادت سمجھتی ہے کہ مضبوط اتحادی حکومت نہیں بن رہی تو اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کرے، بعض ارکان کی وزارت عظمی سمیت اہم عہدے ملنے پر حکومت کا حصہ بننے کی تجویز بھی دی۔

لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز،خواجہ آصف، علیم خان کی کامیابی کیخلاف درخواستوں پر …

حکومتوں کا حصہ بننا ہے یا نہیں فیصلے آئندہ چوبیس گھنٹے میں ہو …

Comments are closed.