پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عمر ایوب کو سیکرٹری جنرل مقرر کردیا۔

باغی ٹی وی: عمر ایوب، اسد عمر کی جگہ جنرل سیکرٹری ہوں گے اور عمران خان کے دستخط سےنوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے اس کے علاوہ رؤف حسن کو پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہےرؤف حسن کی تقرری چیئرمین پی ٹی آئی کی منظوری سے کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماؤں کی جہانگیر ترین سےملاقاتیں


خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جیل سے رہائی کے بعد اسد عمر نے پارٹی عہدے اور کور کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد یہ عہدہ خالی تھا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کاکہنا ہےکہ پی ڈی ایم قائدین کیلئےتو روپےکی گراوٹ فائدہ مند ہےناجائز طریقوں سے جمع ان کی ساری دولت بیرون ملک ڈالروں میں چھپائی گئی ہے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 310 روپے میں بک رہا ہے، پی ڈی ایم قیادت کو روپے کی قدر میں تاریخی گراوٹ سے کچھ فرق نہیں پڑتا۔

نا اہلی کی صورت میں پارٹی کا سربراہ کون ہوگا؟عمران خان نے نام بتا دیا

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں آج کل کمر توڑ مہنگائی ہے، قرضوں کا حجم نہایت تیزی سے بڑھ رہا ہے، معیشت اسی تیزی سے سکڑ رہی ہے معیشت ہماری نگاہوں کے سامنے بکھر رہی ہے، مجموعی سالانہ آمدن تو قرضوں پرسود ادائیگی کیلئےبھی ناکافی ہےمسلط فسطائی حکومت پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے جبر کے نت نئے طریقوں کی ایجاد میں لگی ہےپاکستان کے عوام غربت اور مہنگائی کے بوجھ تلے کُچلے جائیں گے۔

تحریک انصاف چھوڑنے والوں کو پی ڈی ایم جماعتیں شمولیت کی دعوت نہ دیں،حافظ حمداللّٰہ

Shares: