تحریک انصاف کا 13 اگست کی رات جلسے کا فیصلہ

0
143
PTI

عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے

تحریک انصاف نے13 اگست کی رات اسلام آباد میں جلسے کا فیصلہ کیا ہے، کارکنان 14 اگست کا جشن بھی جلسہ گاہ میں ہی منائیں گے پی ٹی آئی نے میگا پاور شو کیلئے 1 لاکھ افراد جلسے میں لانے کا ٹاسک دے دیا ہے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی قیادت کو ذمہ داریاں سونپ دیں. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کی جانب آئیں گے، جلسے میں عمران خان حکومت مخالف تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے اجلاس میں حکومت مخالف جارحانہ حکمت عملی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

قبل ازیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسے کا فیصلہ ہو گیا ہے،جلسہ پریڈ گراؤنڈ کی بجائے پنڈی میں ہو سکتا ہے،

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن کی جانب سے نو حلقوں کا شیڈول جاری ہونے کے بعد عمران خان نے تمام حلقوں سے خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، تمام نو حلقوں میں عمران خان خود امیدوار ہوں گے، عمران خان نے اپنی پارٹی کے کسی بھی رہنما کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان کو خوف ہے کہ اگر کسی اور کو ٹکٹ دیا تو امیدوار ہار سکتا ہے،

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

سوشل میڈیا پر عمران خان کی کامیابی کا راز فاش

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرح گوگی کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آ

تحریک انصاف حکومت مخالف تحریک میں تیزی لانا چاہتی ہے اس لئے پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر بھی بھرتیاں شروع کر دی ہیں، تحریک انصاف کی جانب سے انکی سوشل میڈیا ٹیم کےاراکین واٹس گروپس میں مسلسل پیغامات بھیج رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم جوائن کرین اور عمران خان کے بیانئے کو پھیلانے میں ہماری مدد کریں،

Leave a reply