پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔
یہ درخواست پی ٹی آئی کے وکیل سمیر کھوسہ کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش کی گئی۔پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں 26 ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے اور اس پر فیصلے تک جوڈیشل کمیشن کو ججز کی تعیناتی سے روکنے کی درخواست بھی کی ہے۔درخواست میں پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت ہونے والے تمام اقدامات کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دیا جائے۔ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ آئین کے بنیادی خدوخال کو تبدیل کرنے کا اختیار نہیں رکھتی اور عدلیہ کی آزادی آئین کا ایک بنیادی جزو ہے جسے کسی صورت ختم نہیں کیا جا سکتا۔
پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ آئین میں کسی بھی قسم کی ترمیم عدلیہ کی آزادی کے خلاف نہیں کی جا سکتی۔ ان کا دعویٰ ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم اختیارات کی تقسیم کے آئینی اصول کے خلاف ہے۔
یہ معاملہ اب سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اور اس پر عدالت کا فیصلہ آئندہ آنے والے دنوں میں متوقع ہے۔ اس ترمیم کے ذریعے جوڈیشل کمیشن کے ذریعے ججز کی تعیناتی کے عمل کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی تھی، جس پر مختلف سیاسی جماعتوں میں تحفظات پائے جا رہے ہیں۔
تصاویر:برطانیہ اور آئرلینڈ میں طوفان ایووین کی تباہی، نظام زندگی درہم برہم