تحریک انصاف کا 26 ویں آئینی ترمیم ووٹنگ کے بائیکاٹ کا اعلان

رائے شماری میں حصہ لینے والے ارکان کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا،
pti

اسلام آباد: تحریک انصاف نے مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم کا حصہ نہ بننے اور ووٹنگ کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

باغی ٹی وی : تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹ اور قومی اسمبلی دونوں ایوانوں میں آئینی ترمیم پر رائے شماری کے عمل کا مکمل بائیکاٹ کرے گی، تحریک انصاف کے ٹکٹس پر سینٹ اور قومی اسمبلی کا حصہ بننے والے ارکان پارٹی پالیسی اور عمران خان کی ہدایت پر عمل کے پابند ہیں، رائے شماری میں حصہ لینے والے ارکان کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا، ‏انتخاب پر کھلا ڈاکہ ڈالنے اور عوام کا مینڈیٹ ہتھیا کر ایوانوں پر قابض ہونے والے گروہ کے پاس آئین کو بدلنے کا کوئی اخلاقی، جمہوری اور آئینی جواز نہیں

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 2 سینیٹرز حکومت کے ساتھ مل گئے ہیں-

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر نے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر فیصل سلیم اور زرقا تیمور شاہد حکومت کو پیارے ہو گئے ہیں اور شاید دونوں آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ ڈالیں گے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، لوگوں کو ایسے اٹھانا جمہوریت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ادھوری رہی، آئینی ترامیم پر مشاورت جاری تھی کہ پولیس نے کہہ دیا ’ملاقات کا وقت ختم ہوگیا‘، بانی کی واضح ہدایات تک آئینی ترامیم پر ووٹ نہیں دیں گے، بانی پی ٹی آئی سے ابتدائی گفتگو ان کی صحت اور جیل کے حالات پر ہوئی، بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے 100 سال بھی جیل میں گزارنا پڑا تو گزاروں گا۔

Comments are closed.