پی ٹی آئی کا 38 ارکان اسمبلی کے فوری نوٹیفکیشن کا مطالبہ

barrister-gohar

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (PTI) بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے 38 ارکان قومی اسمبلی کے فوری نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے 14 ستمبر کو ایک واضح فیصلہ سناتے ہوئے تمام قانونی ابہام ختم کردیا تھا اور الیکشن کمیشن اب اس فیصلے پر عملدرآمد کا پابند ہے۔بیرسٹر گوہر نے اپنے بیان میں زور دیا کہ الیکشن کمیشن کو فوری طور پر ان 38 اراکینِ اسمبلی کے نوٹیفکیشن جاری کرنے چاہییں اور کسی بھی مزید تاخیر سے گریز کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس ان اراکین کا نوٹیفکیشن روکنے کا کوئی آئینی، قانونی یا اخلاقی جواز باقی نہیں رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل 39 ارکان قومی اسمبلی کے نوٹیفکیشن ہوچکے ہیں، جبکہ موجودہ کیس میں صورتحال مختلف ہے کیونکہ 25 اپریل کے وقت عدالت کا حکم مختلف تھا۔ تاہم، اب عدالت کا نیا حکم سامنے آ چکا ہے جس کے تحت الیکشن کمیشن کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔بیرسٹر گوہر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عدالت عظمیٰ کے احکامات پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور حکومت و الیکشن کمیشن اس معاملے میں غیر ضروری تاخیر سے اجتناب کریں۔ PTI کی جانب سے یہ موقف سامنے آنے کے بعد سیاسی حلقوں میں گرما گرمی پیدا ہوگئی ہے کیونکہ قومی اسمبلی کے 38 ارکان کی نوٹیفکیشن جاری ہونے کی صورت میں اسمبلی میں پی ٹی آئی کی نمائندگی مزید مضبوط ہو جائے گی۔

Comments are closed.