پاکستان تحریک انصاف کا آج یومِ تشکّر و نجات منا نے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف پی ڈی ایم کے تقریباً 16 ماہ پر محیط راج کےاختتام پرآج یومِ تشکر منائے گی
0
34
pti

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے آج ‘یومِ تشکّر و نجات’ منا نے کا اعلان کیا ہے۔

باغی ٹی وی:صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے ساتھ ہی وفاقی کابینہ اور حکومت تحلیل ہوگئی،وزیراعظم نے 12 اگست کو مدت پوری ہونے سے قبل قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری دستخط کرکے صدر کو منظوری کیلئے بھیجی تھی۔ ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی توڑ دی، انہوں نے اسمبلی آئین کے آرٹیکل 58 (1)کے تحت تحلیل کی صدر کے دستخط کرتے ہی قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی تاہم نگران وزیراعظم کی تقرری تک وزیراعظم شہباز شریف عہدے پر برقرار رہیں گے-

15 اگست تک جی میل ٹرانسلیشن فیچر تمام صارفین استعمال کرسکیں گے

قومی اسمبلی تحلیل ہونے پر پی ٹی آئی نے یوم نجات منانے کا اعلان کیا ہے،پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پی ڈی ایم کے تقریباً 16 ماہ پر محیط راج کےاختتام پرآج یومِ تشکر منائے گی پارٹی کےکور کمیٹی کےاجلاس میں پی ڈی ایم کی نااہل حکومت کی تباہی کا تفصیلی تجزیہ ، بدترین مہنگائی اور معیشت کی تباہی کی تفصیلات بھی عوام کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،کور کمیٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران کان کی سزا کے خلاف اپیل پر عدالتی سماعت پر بھی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

نگراں وزیراعظم کی سیاسی جماعت سے وابستگی نہ ہونا ممکن نہیں. خرم دستگیر

Leave a reply