پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب سمیت تمام صوبوں سے کارکنوں کو احتجاجی تحریک میں متحرک کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ہر چھوٹے بڑے شہر سے کارکن میدان میں اتارے جائیں گے۔

رائیونڈ روڈ پر واقع فارم ہاؤس میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ لاہور وہی شہر ہے جہاں سے تحریک نے بانی چیئرمین کو وزیراعظم بنایا تھا، اور اب بھی تحریک کی تیاری یہی سے کی جا رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس کا مقام اس لیے منتخب کیا گیا تاکہ ہماری آواز جاتی امرا تک پہنچتی رہے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا قافلہ رائیونڈ پہنچا، جہاں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور دیگر مرکزی رہنما بھی موجود تھے۔ فارم ہاؤس میں بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں احتجاجی تحریک کے آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اجلاس کے بعد پارٹی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، جبکہ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اجلاس کے فیصلوں سے متعلق باضابطہ اعلان کل ایک پریس کانفرنس کے ذریعے کیا جائے گا۔

ٹرمپ کے تجارتی ٹیکس،یورپی یونین نے جوابی اقدامات کی دھمکی دے دی

پشاور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ: ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ ملزمان کی درخواستیں قابل سماعت قرار

نادرا کی یتیم و لاوارث بچوں کی رجسٹریشن مہم، 106 بچوں کا اندراج مکمل

بلوچستان میں 6 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 501 واقعات، 257 افراد جاں بحق

Shares: