تحریک انصاف کا احتجاج، راستے بند، شہریوں کی زندگی اجیرن

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان پر مبینہ حملے کے بعد ہونے والے احتجاج کی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے

تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں احتجاج کیا گیا،اس دوران احتجاج کرنے والوں نے سڑکوں کو بھی بند کر دیا جس کی وجہ سے دفاتر جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، راولپنڈی میں تعلیمی اداروں میں دو روز کی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، آج تعلیمی ادارے بند ہیں تا ہم احتجاج کی وجہ سے کئی شہری اپنے دفاتر نہ پہنچ سکے  تحریک انصاف کے کارکنان کا ایم ٹو موٹر وے پر دوسرے روز بھی احتجاج جاری ہے، اسلام آباد ایئرپورٹ جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مظاہرین نے موٹروے کے اطراف میں لگیں جھاڑیاں اور درخت بھی جلا ڈالے ایم ٹو موٹروے دونوں اطراف سے بند کرکے خیمے لگا دیئے گئے

راولپنڈی میں احتجاج کے باعث شہر کے کئی راستے بند ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کے باعث مری روڈ اقبال پارک کی سڑک دونوں اطراف سے بند ہے، ٹیکسلا جی ٹی روڈ رتہ شاہ مارگلہ کے مقام پر بھی روڈ کو دونوں اطراف سے بند کردیا گیا ہے سرائے کالا چوک بھی احتجاج کے باعث بند ہے ٹریفک پولیس کے مطابق اولڈ ائیرپورٹ روڈ دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے کھلی ہے، مال روڈ اور پشاور روڈ بھی ٹریفک کے لیے کھلی ہے جب کہ مری روڈ اقبال پارک کے علاوہ راولپنڈی کی تمام اندرونی شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھلی ہیں۔

جڑواں شہروں میں سڑکوں کی بندش کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ بھی جزوی معطل ہے،میٹرو بس سروس کو فیض احمد فیض اسٹیشن تک محدود کر دیا گیا میٹروبس صدر سے فیض احمد فیض تک سروس فراہم کرے گی فیض احمد فیض اسٹیشن پر مسافروں کو بس سے اتار دیا گیا بس سروس سیکرٹریٹ سٹاپ تک نہ جانے کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے

ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

 عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

Shares: