پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن پر کوئی بھروسہ نہیں،حامد خان
حامد خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی اور امیدواروں کے ساتھ رویہ جانبدارانہ ہے، الیکشن کمیشن نے ہمیں مجبور کیا کہ انتخابی نشان کیلئے بھی عدالت جائیں، یہ سب سازش کا حصہ ہیں یہ ن لیگ اور دوسری پارٹیاں الیکشن میں پی ٹی آئی کا سامنا نہیں کر سکتے۔ حامد خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ رویہ نہایت متعصبانہ ہے، پی ٹی آئی کو الیکش کمیشن پر کوئی بھروسہ نہیں ، پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو ڈٹ کر پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن لڑیں، لیول پلیئنگ فیلڈ تو ملنے سے رہی، ہمیں صرف فیلڈ ہی مل جائے تو بھی پی ٹی آئی الیکشن جیت سکتی ہے۔ حامد خان نے مزید کہا کہ ہمارے بہت سارے ورکرز نے اس خدشے پر بھی کاغذات جمع کروائے ہیں کہ یہ ہمارے پرائم امیدوار کو الیکشن سے باہر رکھیں گے۔