اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس کل طلب کر لیا۔

باغی ٹی وی : آصف علی زرداری کی جانب سے سینیٹ کا اجلاس کل صبح 9 بجے طلب کیا گیا ہے جو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، صدر مملکت کی جانب سے سینیٹ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ایک کے تحت طلب کیا گیا ہے، سینیٹ اجلاس میں نو منتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن بھی کل کے اجلاس میں ہوگا، حکومتی اتحاد کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کیا گیا جبکہ عددی اعتبار سے یوسف رضا گیلانی کو اکثریت حاصل ہے جس کے بعد سینیٹ میں 24 نشستوں کے ساتھ پیپلز پارٹی سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے جبکہ پی ٹی آئی اور ن لیگ بالترتیب 19، 19 سینیٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے چیئرمین،ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب عدالت میں چیلنج کردیا-

حکومت سندھ نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

پی ٹی آئی کور کمیٹی کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کو غیر آئینی قرار دے دیا ، ہاؤس آف فیڈریشن نامکمل ہے، چیئرمین وڈپٹی چیئرمین کاانتخاب غیر آئینی ہے، خیبرپختونخوا کے سینیٹرز کا انتخاب کیے بغیر چیئرمین سینیٹ کا انتخاب آئینی اسکیم کے بھی خلاف ہے، چیئرمین کی غیر موجودگی میں سینیٹ غیر فعال ہے۔

بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر رپورٹ طلب

ذرائع کور کمیٹی کا کہنا ہے کہ سینیٹ سیکرٹریٹ انتظامی فیصلوں کے علاوہ کوئی فیصلہ نہیں لے سکتی، سیکرٹری سینیٹ دباؤ میں آکر ازخود آئین کی تشریح نہیں کرسکتے، چیئرمین سینیٹ کے بغیر ایوان بالاء صرف ایک ڈپارٹمنٹ کی حد تک محدود ہوگیا ہے، جمہوری دور میں پہلی بار سینیٹ غیر فعال ہوا، آئینی اسکیم کو پامال کیا گیا، سینیٹ کو غیر فعال کرنے والوں ذمہ داروں کے خلاف آئین شکنی کی کارر وائی ہونی چاہیئے۔

سپریم اور ہائیکورٹس ججز کو کو لکھے گئے خطوط کی لکھائی میچ ہوگئی

پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے خلاف درخواست سیکرٹری سینیٹ کو جمع کروادی جب کہ انتخاب عدالت میں بھی چیلنج کردیا۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ نیازی کی جانب سے سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخواکے سینیٹ الیکشن تک چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن ملتوی کیاجائے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نہیں، آپ ہی ایوان کےکسٹوڈین ہیں، آپ کا فرض ہے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کریں، آپ سے مطالبہ ہے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کا عمل شروع نہ کیاجائے، جب تک خیبر پختونخوا میں الیکشن نہیں ہو جاتے، یہ انتخاب نہ کرایا جائے۔

نواب اکبر بگٹی کی پُر اسرار شخصیت

دوسری جانب پی ٹی آئی نےچیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاا نتخاب اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا جس میں پی ٹی آئی کے 5 سینیٹرز نےچیئرمین، ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب روکنےکیلئے درخواست دائر کی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سینیٹر زرقا، سیف اللہ نیازی، سیف اللہ ابڑو، فلک ناز چترالی ، فوزیہ ارشد اور ہمایوں مہمند نے دستخط کیے۔

پی ٹی آئی کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ سینیٹ کے قیام کا مقصد تمام صوبوں کو برابر نمائندگی کو یقینی بنانا ہے، خیبر پختونخوا کو اس کے جائز حق سے محروم رکھا جا رہا ہے لہٰذا صوبے کی سینیٹ نشستوں کےانتخاب تک چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کاانتخاب روکاجائے۔

بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر رپورٹ طلب

Shares: