سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل سے نکلوانے کے لئے پی ٹی آئی سرتوڑ کوشش کر رہی ہے، کبھی امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد پیش کروائی جاتی ہے کبھی امریکی صدر کو خط، کبھی اسرائیلی اخبار میں آرٹیکل، اب تو پی ٹی آئی نے حد ہی کر دی، ملک دشمنی میں تو پی ٹی آئی نے ریڈ لائن عبور کر لی تھی، اب پی ٹی آئی نے ہم جنس پرستی کی حامی پارٹی سے الحاق کر لیا
پی ٹی آئی کے اشتہاری رہنما شہباز گل نے ایکس پر کہا کہ ناروے کی سینٹر پارٹی اور تحریک انصاف درمیان انسانی حقوق جمہوریت اور آذادی اظہار رائے پر مشترکہ کوششیں کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ ناروے کی سینٹر پارٹی نے عمران خان اور دوسرے بے گناہوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو فوری بند کرنے جا مطالبہ کیا ہے۔ ناروے کی سینٹر پارٹی کی کور کمیٹی مشترکہ طور پر پاکستان میں جاتی انسانی حقوق کی پامالی کی مزمت کی ہے۔ نارو ے کی سینٹر پارٹی کے چئیرمین جو کہ ایک نامور international Humanrights Lawyer ہیں ، وہ پاکستان کا دورہ کریں گے اور عمران خان سے جیل میں ملاقات کریں گے اور ان سے وکالت نامے پر دستخط لیں گے اور خان کا کیس انٹرنیشل فورمز پر لڑیں گے
Major Development: Retweet plz 🚨🚨
ناروے کی سینٹر پارٹی اور تحریک انصاف درمیان انسانی حقوق جمہوریت اور آذادی اظہار رائے پر مشترکہ کوششیں کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
ناروے کی سینٹر پارٹی نے عمران خان اور دوسرے بے گناہوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور انسانی حقوق کی پامالیوں… https://t.co/6UlLG7qeQm
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) October 25, 2024
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سوشل میڈیا ایکٹوسٹ شہزاد کہتے ہیں کہ شہباز گل کا ناروے والا فراڈ ،
کل جبران الیاس سے زلفی بخاری تک ناروے سے ایک بڑی کامیابی پر گھنگرو باندھ کر ناچ رہے تھے یوں شو کر رہے تھے جیسے اب پاکستان کا ناطقہ بند ہو جائے گا اور پھر اعلان کیا ناروے کی پارٹی Partiet Sentrum سے انسانی حقوق پر ڈیل کر لیا ہے ،اور یوتھیا اکاؤنٹ نے اسے ناروے کی پارلیمنٹ کا سربراہ لکھا جبکہ
اس پارٹی نے پچھلے الیکشن میں پورے ناروے سے ٹوٹل سات ہزار ووٹ لیے تھے ، اس کا سربراہ دہشت گردوں کا وکیل رہا ہے
آئیے اس پارٹی کی حقیقت آپ کو بتاتے ہیں
شہباز گل نے اس پارٹی کے سربراہ Geir Lippestad سے معاہدے پر سائن کئیے سب سے پہلے تو یہ سن لیجیے کہ یہ پارٹی Partiet Sentrum کی ناروے میں وہی حیثیت حاصل جو پاکستان میں کسی تانگہ پارٹی کو حاصل شیدے ٹلی کی پارٹی اس سے بڑی اور یہ مفتاح جیسی پارٹی جو 2020میں بنی اسکا سربراہ Geir آج تک کبھی پارلیمان کا ممبر نہی بنا بس ایک کونسلر رہا ہے اس پارٹی نے سات ہزار ووٹ لیے تھے،اس کا سربراہ Geir وکیل تھا اس کی وجہ شہرت ناروے کی تاریخ کا سب سے بڑا دہشت گرد Anders Behring Breivik جس نے دوہزار گیارہ جولائی میں ناروے میں 77بچے مار دئیے تھے اسکا وکیل ہونا ہے ،یہ سکینڈے نیویا کا سب سے بڑا دہشت گردی کا واقعہ تھا بچے سمر کیمپ میں تھے اور یہ نسل پرست دہشت گرد تھا ،جس Geirسے کل شہباز گل ملا وہ اس سفید فارم نسل پرست دہشت گرد کو ذہنی مریض ثابت کر رہا تھا اسکی وکالت فیل ہوئی اسے اکیس سال سزا ہوئی اس کے علاوہ بھی کچھ نسل پرست گوروں نے تارکین وطن کو مارا ان کا وکیل بھی یہ تھا ناروے کی بار کاؤنسل نے مشترکہ طور پر اس کی رکنیت کینسل کرنے کی درخواست دی تھی کہ یہ وکیلوں کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے ،اس نے نئی پارٹی بنائی اسے پاکستانی ووٹوں کی ضرورت ناروے میں کافی پاکستانی ان میں یوتھیے بھی جو اس کی پارٹی میں گے اور پھر یہ شہباز گل سے معاہدہ کروا دیا اور ایسی سوشل میڈیا کمپین چلائی کہ جیسے انقلاب ناروے سے آ رہا جبکہ جیسے نو مئی والے یہ پی ٹی آئی والے ویسی ہی وہ ناروے والی پارٹی اس کی ناروے کی پارلیمان میں ایک سیٹ نہی ہے اس سے بڑی سیاسی پارٹی ڈنمارک میں ایک پاکستانی سکندر کی جسکا باپ نون لیگ ڈنمارک کا صدر ہے،یوتھیوں کے ناروے فراڈ پر پوری تفصیل میں نے لکھ دی اسے ہر یوتھیے کی ٹائم لائن پر پہچانا آپ کا کام تھا
🚨🚨شہباز گل کا ناروے والا فراڈ
کل جبران الیاس سے زلفی بخاری تک ناروے سے ایک بڑی کامیابی پر گھنگرو باندھ کر ناچ رہے تھے یوں شو کر رہے تھے
جیسے اب پاکستان کا ناطقہ بند ہو جائے گا اور پھر اعلان کیا ناروے کی پارٹی Partiet Sentrum سے انسانی حقوق پر ڈیل کر لیا ہے
اور یوتھیا اکاؤنٹ… pic.twitter.com/L8dgg4gIyK— RAShahzaddk (@RShahzaddk) October 26, 2024
ایک صارف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ناروے میں ہم جنس پرستی کی حمایت کرنے والی پارٹی کے ساتھ الحاق کر لیا آج صبح سے شہباز گل نے بتایا تھا کہ ناروے سے بڑی خبر آئی گی، بڑی خبر یہ ہے کہ ناروے کی ہم جنس پرستی کی حمایت کرنے والی Partiet Sentrum سے PTI کا الحاق ہوگیا۔کیا اب بھی کوئی شک باقی ہے؟
تحریک انصاف نے ناروے میں ہم جنس پرستی کی حمایت کرنے والی پارٹی کے ساتھ الحاق کر لیا
🚨🚨آج صبح سے شہباز گل نے بتایا تھا کہ ناروے سے بڑی خبر آئی گی، بڑی خبر یہ ہے کہ ناروے کی ہم جنس پرستی کی حمایت کرنے والی Partiet Sentrum سے PTI کا الحاق ہوگیا۔
کیا اب بھی کوئی شک باقی ہے؟ pic.twitter.com/2Q79HR9NC4
— Asif Chanki (@asiffoji336) October 26, 2024