تحریک انصاف کا انصاف، وزیراعلی محمود خان کے شاہانہ پروٹوکول کی خبر نشر کرنے والے صحافی عابد جان گرفتار

0
38

تحریک انصاف کا انصاف، وزیراعلی محمود خان کے شاہانہ پروٹوکول کی خبر نشر کرنے والے صحافی عابد جان گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے 38 گاڑیوں کے پروٹوکول کی ویڈیو بنانے والے صحافی کو گرفتار کر لیا گیا

پولیس نے چارسدہ کے رہائشی مقامی صحافی عابد جان کو گرفتار کر کے لاک اپ میں بند کر دیا ہے،عابد جان نے چند دن پہلے ویڈیو میں وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کی چارسدہ آمد 38 گاڑیوں کی سادہ پروٹوکول کی کوریج بھی کی تھی ، جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا ہے.

یہ ہےحکمرانوں کی کرونا سے جنگ اور سنجیدگی اور قوم کا احساس کہ جب ساری دنیا کرونا سے لڑ رہی یہ صحافیوں اور سیاسی مخالفین سے لڑ رہے ہیں۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے سینئر نائب صدر شمیم شاہد سیکرٹری فنانس ضیاء الحق، پشاور پریس کلب کے نائب صدر اور خیبر یونین آف جرنلسٹس کے سینئر نائب شہزادہ فہد، پشاور پریس کلب کے سیکریٹری جنرل عمران یوسفزئی اور دیگر عہدیداروں نے چارسدہ سے تعلق رکھنے والے صحافی عابد جان کے گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے نہ صرف آزادی صحافت کو غصب کرنے کی ایک ناکام کوشش بلکہ آئین اور قانون کے خلاف اقدام قرار دیا۔

شمیم شاہد اور پی ایف یو جے، کے ایچ یو جے اور پشاور پریس کلب کے عہدیداروں نے فوری طور پر عابد جان کے رہائ اور انکے خلاف درج مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر انہوں نے لاک ڈاؤن کے باوجود پشاور کے انتہائی حساس علاقوں میں احتجاجی مظاہرے شروع کرنے کی دھمکی دی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی سادگی کی عمدہ مثال، 37 گاڑیوں کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گئے

عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

شمیم شاہد نے کہا کہ عابد جان نے کوئی اور جرم نہیں کیا ھے بلکہ چند روز قبل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے دورہ چارسدہ کے موقع پر انہوں نے غیر معمولی پروٹوکول کے بارے میں ایک خبر رپورٹ کی تھی اور اب نہ صرف ضلعی انتظامیہ بلکہ صوبائی حکومت انکو انتقام کا نشانہ بنا رھا ھے۔ عابد جان نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا ھے بلکہ انہوں نے پیشہ ورانہ زمہ داری انجام دینے کی کوشش کی ہے۔

شمیم شاہد نے وزیر اعلی کے مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر سے مطالبہ کیا کہ وہ چرسدہ پولیس اور انتظامیہ کے اس حرکت کا فوری نوٹس لے اور زرائع ابلاغ کے ساتھ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے آزادی صحافت کے یقین دھانی کو عملی طور پر ثابت کرے

مہمند پریس کلب کے عہدیدران وممبران نے بھی کہا ہے کہ چارسدہ کے صحافی عابد جان کے گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اسے نہ صرف آزادی صحافت کو غصب کرنے کی ایک ناکام کوشش بلکہ آئین اور قانون کے خلاف اقدام ہے

ان خیالات کا اظہار صدر مہمند پریس کلب گل محمد مہمند، جنرل سیکرٹری محب علی محب،سابق صدور شاکر اللہ ، سعید باچا، فخرعالم ،غلام حُسین محب، و دیگر پریس کلب ممبران نےکیا اورمطالبہ کیا ہے کہ عابدجان کو فوری طورپر رہا کیا جائے۔اور انکے خلاف درج مقدمات واپس لیا جائے بصورت دیگر انہوں ان حالات میں صحافی احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ عابد جان نے کوئی اور جرم نہیں کیا ھے بلکہ چند روز قبل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے دورہ چارسدہ کے موقع پر انہوں نے غیر معمولی پروٹوکول کے بارے میں ایک خبر رپورٹ کی تھی۔ اور اب نہ صرف ضلعی انتظامیہ بلکہ صوبائی حکومت ان کو انتقام کا نشانہ بنا رھا ھے۔انہوں نے کہا کہ عابد جان نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا ھے۔بلکہ انہوں نے پیشہ ورانہ زمہ داری انجام دینے کی کوشش کی ہے۔

انہوں وزیر اعلی کے مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر سے مطالبہ کیا کہ وہ چارسدہ پولیس اور انتظامیہ کے اس حرکت کا فوری نوٹس لے اور زرائع ابلاغ کے ساتھ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے آزادی صحافت کے یقین دہانی کو عملی طور پر ثابت کرے۔صحافی پہلے سے مالی مشکلات کے شکار ہے۔صوبائی حکومت نے پریس کلبوں کےلیے اعلان کردہ گرانٹ بھی اب تک جاری نہیں کی جبکہ دوسری جانب چارسدہ پولیس کے اس اقدام پر تمام پختونخوا صحافیوں کا دل دُکھایاہیں۔ہم پُر زور مذمت کیساتھ ساتھ عابد خان کے رہائی کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔

 

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی سادگی کی عمدہ مثال، 37 گاڑیوں کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گئے

Leave a reply