اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک کے بڑے شہروں میں عوامی جلسے منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پارٹی قیادت کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں راولپنڈی کے بعد میانوالی، کراچی، کوئٹہ اور لاہور میں جلسے کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے تنظیمی عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ احتجاجی تحریک کو مزید فعال کریں۔ جلسوں کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے مختلف شہروں میں عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بھی مظاہرے کیے جائیں گے۔یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب پی ٹی آئی قیادت حکومت پر سیاسی دباؤ بڑھانے اور عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے اپنی احتجاجی مہم کو تیز کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ جلسوں کی تاریخوں کا اعلان جلد متوقع ہے۔

Shares: