غلط فہمیاں دور کرکے آگے بڑھنا چاہتے ہیں،پی ٹی آئی کا جماعت ا سلامی سے رابطہ

، قومی قیادت کو باہمی اختلافات بھلا کر سیاسی و معاشی استحکام کے لئے کوششیں کرنا ہوں گی
0
102

اسلام آباد: قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے ٹیلی فونک رابطہ کیا-

باغی ٹی وی : ٹیلیفونک رابطے میں لیاقت بلوچ اور اسد قیصر نے جمہوریت کی مضبوطی کے لئے جدوجہد جاری رکھنے پر دونوں جماعتوں کے درمیان مثبت رابطے قائم کرنے پر اتفاق کا اظہار کیا۔

سابق سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ غلط فہمیاں دور کرکے آگے بڑھنا چاہتے ہیں، ماضی میں رابطوں کے حوالے سے کنفیوژن پیدا ہوئی جبکہ لیاقت بلوچ نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی جدوجہد اور ایثار کی قدر کرتے ہیں، جماعت اسلامی آئین، قانون اور جمہوریت کی بالادستی کے لئے جدوجہد کررہی ہے، قومی قیادت کو باہمی اختلافات بھلا کر سیاسی و معاشی استحکام کے لئے کوششیں کرنا ہوں گی-

Leave a reply