پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کےمرکزی سربراہ پرویز خٹک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا کوئی نظریہ نہیں، وہ اقتدار کی خاطر کچھ بھی کر گزرنے کو تیار تھا۔ پی ٹی آئی میں 2010 کے بعد کوئی صیح الیکشن نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس پلان ’’اے‘‘ ہے نہ پلان ’’بی یا سی‘‘، ان کا قصہ ختم ہوگیا ہے۔ الیکشن 2024ء کے دوران پارٹی ٹکٹ اور جھنڈے کی بجائے اب آزاد حثیت سے الیکشن لڑیں گےکہ قوم کے مجرموں کی وجہ سے ملک قرضوں میں جکڑا ہوا ہے۔ لوٹ مار حکمران کرتے ہیں بوجھ عوام برداشت کرتے ہیں۔ چارسدہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ نواز شریف، آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور بانی پی ٹی آئی نے ملک کو نقصان پہنچایا۔ ان کی وجہ سے ہم ڈوب گئے، یہ غریبوں کے دشمن ہیں۔
پرویز خٹک نے کہا خیبر پختونخوا میں میری بہترین حکومت کے باعث مرکز میں پی ٹی آئی کی حکومت آئی۔ بانی پی ٹی آئی کہتے تھے ترقیاتی کاموں سے کوئی ووٹ نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں جیسے ڈاکو کبھی نہیں دیکھے۔ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے ایک لیڈر نے مجھے بھی دھوکا دیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی حکومت میں خیبر پختونخوا میں ایک یونیورسٹی نہیں بنی۔ پی ٹی آئی حکومت میں باہر سے ڈالر نہیں آئے۔ ہم نے 70 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔
پی ٹی آئی کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہے ،پرویز خٹک

Latest from تازہ ترین

محکمہ جیل خانہ جات سندھ میں بھرتیوں اور ترقیوں کا نیا اسکینڈل
محکمہ جیل خانہ جات سندھ میں تقرریوں اور ترقیوں کا طریقہ کار ایک نئے پنڈورا باکس کے طور پر سامنے آ گیا ہے۔ ڈپٹی

نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس کی جانب سے سوشل میڈیا کے محتاط استعمال پر ایڈوائزری جاری
نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے سوشل میڈیا کے محتاط اور ذمہ دارانہ استعمال کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ایڈوائزری کے

سیالکوٹ: ٹینری زون ڈائریکٹرز کا اجلاس، پلاٹس پر تعمیر نہ کرنے والے مالکان کیلئے وارننگ جاری
سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیوروچیف شاہد ریاض)ٹینری زون ڈائریکٹرز کا اجلاس، پلاٹس پر تعمیر نہ کرنے والے مالکان کیلئے وارننگ جاری،تعمیراتی منصوبوں کی منظوری،

چین پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کے فروغ میں معاونت جاری رکھنے کا خواہاں
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین، پاکستان اور افغانستان کے درمیان روابط کے فروغ میں معاونت جاری رکھنے کے لیے

ننکانہ: اتائی ڈاکٹروں کے خلاف بڑا آپریشن، پانچ کلینک سیل، 112 غیر قانونی مراکز کی نشاندہی
ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی، نامہ نگار احسان اللہ ایاز) اتائی ڈاکٹروں کے خلاف بڑا آپریشن، پانچ کلینک سیل، 112 غیر قانونی مراکز کی