پی ٹی آئی کا لاڑکانہ میں سندھ حقوق مارچ پہنچنے سے پہلے اہم ویڈیو جاری کر دیا گیا
پی ٹی آئی سندھ صدر سید علی زیدی نے ویڈیو ٹویٹ کر دی،”تیر کو توڑو گے، تو سندھ جوڑوگے” ویڈیو کا ٹائٹل ہے
تیر کے پے در پے وار سے سندھ دھرتی لہو لہو ہے،سندھ کے سینے پر پیپلزپارٹی کے ظلمت کے تیر لگے ہوئے ہیں، پی ٹی آئی سندھ کو اس کے حقوق دلوائے گی تعلیم صحت صاف پانی دیگر بنیادی حقوق سے سندھ پیپلز پارٹی کی وجہ سے محروم ہے
https://twitter.com/alihzaidipti/status/1498164836353511425?s=21
پیپلز پارٹی نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا اور لانگ مارچ کا آغاز ہو چکا ، دوسری جانب تحریک انصاف نے سندھ سے مارچ کا آغاز کیا جو کراچی کی طرف جا رہا ہے،تحریک انصاف کے مارچ سے وفاقی وزرا بھی خطاب کر رہے ہیں
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایک طرف سندھ حقوق دوسری طرف سرکاری مارچ ہے،آج لاڑکانہ جاوں گا، انتظامیہ پیپلزپارٹی کے جھنڈے اور بینرز لگا رہی ہے، مارچ میں شرکت کرنے والوں کو30،30ہزار روپے دیئے جارہے ہیں،وزیراعظم عمران خان آج شام6بجے قوم سے خطاب کرینگےوزیراعظم قوم کا درد جانتے ہیں،
https://twitter.com/AliZaidiNews/status/1498181332391890944
وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ سندھ کا نظام مفلوج ہے سندھ کے عوام چاہتے ہیں صوبے کے حالات بہتر ہوں،امن و امان کی صورتحال خراب ہے سندھ کے عوام بھی تبدیلی کے خواہاں ہیں
سندھ حقوق مارچ کا قافلہ آج پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی ،جنرل سیکرٹری اسد عمر، پی ٹی آئی سندھ کے صدر سید علی زیدی کی قیادت میں جیک آباد سے اگلی منزل کی جانب روانہ ہو گا سندھ حقوق مارچ ، آج رتو ڈیرو، قمبر شہدادکوٹ سے ہوتا ہوا لاڑکانہ پہنچے گا. یکم مارچ کو پی ٹی آئی کا مارچ خیرپور، نوشہروفیروز اور نواب شاہ میں پڑاؤ ڈالے گا، جس کے بعد مارچ کی اگلی منزل 2 مارچ کو سانگھڑ اور میرپورخاص ہوگی۔سندھ حقوق مارچ 3 مارچ کو عمر کوٹ، تھر پارکر اور بدین پہنچے گا اور وہاں رات قیام کے بعد 4 مارچ کو ٹنڈو محمد جام ، ٹنڈو الہٰ یار اور مٹیاری جائے گا۔مارچ یہاں سے اپنی اگلی منزل حیدرآباد 5 مارچ کو پہنچے گا، چھ مارچ کو پی ٹی آئی کا مارچ اختتامی مراحلے میں داخل ہوتے ہوئے جامشورو اور وہاں سے واپس کراچی آئے گا۔